خارش کم ہو تو اس کا علاج ممکن اور آسان ہوتا ہے
خارش ایک نہایت تکلیف دہ بیماری ہے، یہ دیگر کئی امراض کی وجہ سے لگتی ہے ان میں کچھ جلد کی بیماریاں اور کچھ اندرونی بیماریاں ہوتی ہیں۔خارش کم ہو تو اس کا علاج ممکن اور آسان ہوتا ہے، اگر یہ شدت اختیار کرجائے تو اس کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہوجاتا ہے۔
جسم پر خارش لگنے کی عام وجوہات میں چٹ پٹے کھانے، حشرات کے کاٹنے یا دواؤں کا استعمال ہوتا ہے جسم پر خارش لگنے کے اسباب متعدد ہوسکتے ہیں ان میں سے کچھ نامیاتی اور کچھ نفسیاتی ہوتے ہیں۔ماہر ڈاکٹر چیک اپ کے بعد ان کی تشخیص کرتا ہے۔ عام طور پر خارش لگنے کے اسباب یہ ہوتے ہیں۔
جلد کی کچھ غیر متعدی بیماریاں ہیں ،جن کی وجہ سے جلد پر خارش ہوتی ہے، جیسے سوریاسس، ایکزیما، خشک جلد اور الرجی وغیرہ یہ کچھ خاص قسم کے کھانوں اوردوائیوں کے نتیجے میں ہوتی ہیں۔ جسم پر کسی کیڑے یا مچھر وغیرہ کے کاٹنے سے زخم سا ہو جاتا ہے جہاں خارش کے بعد یہ مزید پھیل جاتی ہے۔کچھ بیماریاں ایسی ہیں جو انسان کو تکلیف دیتی ہیں اور یہ جلد کے لیے خارش کا باعث بھی بنتی ہیں۔ جیسے گردے اور جگر کی بیماری، شدید خون کی کمی، لمفوما اور تائرائیڈ کی خرابی وغیرہ نفسیاتی وجوہات کچھ ذہنی بیماریاں ہیں جن کے ساتھ جلد کی خارش پیدا ہوتی ہے۔ جیسے جنونی اضطراب اور تناؤ کی بیماری وغیرہ۔ اس کا علاج ماہر نفسیات کے ذریعے کیا جاتا ہے۔جسم کا کوئی حصہ جلنے یا زخم کی وجہ سے بھی خارش لگتی ہے جو پورے جسم پر پھیل جاتی ہے۔ جلد پر نشانات: خارش لگنے کی صورت میں جسم پر ہلکے ہلکے سرخ نشان پڑجاتے ہیں،
یہ کسی خاص مقام پر یا پھر پورے جسم پر ہوتے ہیں ظاہری علامات: مسلسل خارش کرنے سے آپ کے جسم پر نشانات پڑجاتے ہیں، ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ڈاکٹر مریضوں کو خارش کی بیماری کی نوعیت دیکھنے اور چیک اپ کرنے کے بعد علاج تجویز کرتے ہیں۔اس میں خارش دور کرنے کی گولیاں اور کچھ کریمیں تجویز کی جاتی ہیں ارش ایک ایسی مصیبت ہے،
جس کے سامنے مزاحمت بہت مشکل کام ہے اور کوئی چیز یا دوائی ماسوائے کھجانے کے اس سے فوری نجات دلا کر سکوم فراہم نہیں کر سکتی۔لیکن یہ آرام دیرپا نہیں ہوتا بلکہ خارش بڑھنے کے باعث زیادہ کھجانے سے مزید جلدی مسائل پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔ درحقیقت کھجلی جسم کا دفاعی میکنیزیم ہے، جو کھجاوٹ کے خلاف مزاحم کا کردار ادا کرتا ہے لیکن کھجلی کو اگر عادت بنا لیا جو تو بہت سارے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
یہاں ہم آپ کو خارش یا کھجلی سے نجات کے لئے کچھ گھریلو ٹوٹکے بتانے جا رہے ہیں وٹامن سی اور بلیچ کی خصوصیات سے بھرپور لیموں خارش زدہ جلد کا بہترین علاج ہے۔ لیموں کا رس کھجلی ختم کرنے کے ساتھ جلدی حساسیت کو روک دیتا ہے۔خارش کی وجہ سے متاثرہ حصہ کا علاج کرنے کے لئے ایک کپ میں تین حصے میٹھا سوڈا اور ایک حصہ پانی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس پیسٹ کو متاثرہ حصہ پر لگانے سے آپ کو فوری نتائج موصول ہوں گے۔