ہوشیار خبردار انجیکشن پیرا سٹ ( پیراسیٹامول ) کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دیدیا گیا
اسلام آباد(آن لائن)سینٹرل ڈرگ لیبارٹری، ڈریپ نے انجیکشن پیرا سٹ ( پیراسیٹامول ) کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دے دیا ۔ڈرگ یگولیٹری اتھارٹی کے مطابق پیرا سٹ، 100 ایم ایل انجیکشن ، بیج نمبر CJ170 غیر معیاری ہے ،
سٹینڈ فارما کا انجیکشن پیرا سٹ ( پیراسیٹامول ) 100 ایم ایل غیر معیاری ہے ، انجیکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے دیکھے جا سکتے ہیں 20 نومبر 2022 کو تیار ہونے والے انجیکشن کی مدت 20 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے ، ڈریپ کی متعلقہ پیراسٹ انجیکشن کے استعمال کو فوری استعمال روکنے کی ہدایت کردی ہے ۔ڈریپ نے متعلقہ انجیکشن کے استعمال کو روکنے کے لیے الرٹ بھی جاری کر دیا۔ ڈریپ کے مطابق کمپنی پیراسٹ انجیکشن فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھانے
، فارمیسی پر موجود متعلقہ انجیکشن کو واپس کمپنی کے حوالے کیا جائے ، پیراسٹ انجیکشن بیج نمبر CJ170 استعمال کرنے والوں کو بھی ہدایت جاری کر دی ہیں۔پبلک متعلقہ انجیکشن کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں ، ڈریپ کے مطابق اگر انجیکشن سے کسی بھی طرح کا مسئلہ ہو رہا ہے توڈاکٹر سے رجوع کریں ۔