لڑکے کو لڑکی سمجھ کر ایک عرصہ بات کرتا رہا، شاہد آفریدی کا انکشاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق کپتان شاہد آفریدی کی سوانح حیات گیم چینجر ‘ کے بارے میں آپ نے ضرور سن رکھا ہوگا اسی میں موجود ایک واقعہ آج آپ کو بتاتے ہیں جو آپ کو حیران کردے گا ۔اس واقعے کا تذکرہ شاہد آفریدی نے میزبان شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں کیا، میزبان سابق کپتان سے پوچھتے ہیں کہ آپ ایک جذباتی آدمی ہیں
۔جس پر شاہد آفریدی کہتے ہیں جی بالکل کیونکہ آل راؤنڈر ہوں ناں، غصہ بھی آتا ہے اور رومانٹک بھی ہوں۔اسی بات پر شاہزیب خانزادہ کرکٹر کی کتاب میں شامل ان کی زندگی کا دلچسپ قصہ سنا دیتے ہیں کہ شاہد آفریدی جب کیریئر کے عروج پر تھے اور دنیا ان کیلئے پاگل تھی تو وہ ایک انسان سے فون پر بات کرتے تھے، اس وقت ، فون مہنگا ہوتا تھا، یہاں تک کہ آسٹریلیا سے بھی انہیں کالز کرتے تھے۔شاہزیب خانزادہ مزید کہتے ہیں کہ شاہد آفریدی نے اُس انسان کو شادی کیلئے بلا بھی لیا اور پھر جب لالا نے دروازہ کھولا تو سرپرائز یہ ملا کہ وہ لڑکا تھا جو لڑکی کی آواز میں شاہد آفریدی سے بات کرتا تھا۔پھر پروگرام کے دوران شاہد آفریدی نے خود بتایا کہ
اس کی آواز اتنی پیاری تھی کہ میں آسٹریلیا سے اس کو فون کرتا تھاحالانکہ اس وقت ہمارے پاس موبائل وغیرہ نہیں تھا، کارڈ لے کر ہوٹل سے فون ملاتا تھا اور کئی کئی گھنٹے بات کرتے تھے۔جب شاہد آفریدی کو یہ سرپرائز ملا کہ دراصل وہ لڑکی نہیں لڑکا ہے، اس پر کرکٹر نے کہا کہ وہ کمینہ عید کے دن ہی سامنے آیا تھا، وہ ہنستے ہوئے بتاتے ہیں کہ