ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں اور کس کی لا پرواہی کا نتیجہ ہے ، ذرائع کا تہلکہ خیز دعویٰ
اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن دراصل لا پرواہی کے باعث ہوا، پاور ہاؤسز صبح 7 بجے چلائے تو انجینئر اور
متعلقہ حکام نے لاپرواہی برتی جس کے باعث فریکوئنسی آؤٹ ہوئی اور سسٹم بیٹھ گیا۔ذرائع کے مطابق سسٹم میں 9 ہزار میگاواٹ بجلی کو نہیں سنبھالا جا سکا۔ذرائع کے مطابق بریک ڈاؤن، بجلی کا بحران 2014 سے ابتک 9 ویں بار آیا جس سے پورا پاکستان بجلی سے محروم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق 2 بار تربیلا سے خرابی شروع ہوئی، گڈو اور تھرمل پاور اسٹیشنز سے بھی مسئلہ خراب ہوا،تیل اور گیس بچانے کے لئے متعدد پاور پلانٹس بند تھے۔