صدقہ کے متعلق احکامات
ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری ہے، نیز صدقہ کے مختلف طریقے۔* حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری ہے، نیز صدقہ کے مختلف طریقے۔ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ،
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ :عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ ، فَقَالُوا : يَا نَبِيَّ اللَّهِ ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ ؟ , قَالَ : يَعْمَلُ بِيَدِهِ ، فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقُ ، قَالُوا : فَإِنْ لَمْ يَجِدْ ؟ , قَالَ : يُعِينُ ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوفَ ، قَالُوا : فَإِنْ لَمْ يَجِدْ ؟ , قَالَ : فَلْيَعْمَلْ بِالْمَعْرُوفِ ، وَلْيُمْسِكْ عَنِ الشَّرِّ فَإِنَّهَا لَهُ صَدَقَةٌ۔ ترجمہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری ہے۔ لوگوں نے پوچھا اے اللہ کے نبی!
اگر کسی کے پاس کچھ نہ ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پھر اپنے ہاتھ سے کچھ کما کر خود کو بھی نفع پہنچائے اور صدقہ بھی کرے۔ لوگوں نے کہا اگر اس کی طاقت نہ ہو؟ فرمایا کہ پھر کسی حاجت مند فریادی کی مدد کرے۔ لوگوں نے کہا اگر اس کی بھی سکت نہ ہو۔ فرمایا پھر اچھی بات پر عمل کرے اور بریباتوں سے باز رہے۔ اس کا یہی صدقہ ہے۔ صحیح البخاری حدیث نمبر 1445 کتاب الزکٰوۃ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے رزق میں فراخی ہو اور اس کی عمر دراز ہو تو وہ صلہ رحمی کیا کرے۔ یعنی رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔صحیح بخاری5986رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کون ایسا شخص ہے جو مجھ سے ان کلمات کو سن کر عمل کرے یا ایسے شخص کو سکھلائے جو ان پر عمل کرے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں میں نے کہا اللہ کے رسول میں ایسا کروں گا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے ان پانچ چیزوں کو گن کر بتایا تم حرام چیزوں سےبچو سب سے بڑے عابد بن جاؤ گے اور اللہ تعالی کے تقسیم شدہ رزق پر راضی رہو سب لوگوں سے زیادہ بے نیاز رہو گے اور اپنے پڑوسی کے ساتھ احسان کرو پکے سچے مسلمان رہو گے اور دوسروں کے لئے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو سچے مسلمان ہو جاؤ گے زیادہ مت ہنسا کرو اس لیے کہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔