حکومت پٹرول مزید 50 روپے مہنگا کرنے پر آمادہ ہو چکی ہے، بریکنگ نیوز
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مریم نواز کے دورہ ملتان پر ردعمل میں کہاہے کہ آپ کی حکومت آئی ایم ایف سے گفتگو و شنید کررہی ہے،آپ کی حکومت پٹرول کو مزید 50 روپے مہنگا کرنے پر آمادہ ہو چکی ہے،بجلی 7 روپے فی یونٹ مہنگی کرکے لوگوں پر مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کیا مریم نواز ملتان کیلئے یہ تحفہ لے کر آئی ہیں ،کیا یہ خوشخبری لائی ہیں،
آٹا مزید مہنگا ہونے والا ہے ،بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے مریم نواز نے یہ کیوں نہیں بتایا؟انہوں نے کہاکہ مزید سیلز ٹیکس بھی مزید 18 فیصد بڑھانے جارہے ہیں ،آئی ایم ایف کے کہنے پر گیس کی قیمتیں بھی بڑھانے جا رہے ہیں ،مریم نواز بتائیں کس منہ سے ملتان کا دورہ کررہی ہیں ۔