اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسیحی نوجوان نے اسلام قبول کرلیا
احمدیار(این این آئی) اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسیحی نوجوان نے کلمہ طیب پڑھ کر مذہب اسلام قبول کرلیا مدرسہ جامع حنفیہ غوثیہ میں جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر پیر سید اعجاز حسین بخاری کے ہاتھوں پر
آکاش مسیح کلمہ طیب پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا۔نومسلم کا نیا نام محمد کاشف رکھ دیا گیا۔نومسلم نوجوان محمد کاشف نے بتایا کہ مذہب اسلام ہمیں امن ،یگانگت اور رواداری کا درس دیتا ہے ،میں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر دین حق اسلام قبول کیا ہے مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے آخر میں پیر سید اعجاز حسین بخاری نے مدرسہ ہذا کے علماء کرام کی موجودگی میں دعابھی کروائی ۔