خوشی کی خبر ، دالوں اور چاولوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی
کراچی (این این آئی)بندرگاہ پر پھنسے کنٹینرز ریلیز ہونے کے بعد ملک میں دالوں کی قیمت میں 25 روپے کی کلو تک کمی واقع ہوگئی ہے۔کراچی کی دونوں بندرگاہوں میں پھنسے ہزاروں کنٹینرز ریلیز ہونا شروع ہوگئے ہیں، حکومتی احکامات کی
روشنی میں اشیائے خور و نوش اور عام ضروریات کیچیزوں کو فوقیت دی جارہی ہے۔چند روز کے دوران بندرگاہوں پر موجود اجناس سے بھرے 2400 کنٹینرز ریلیز کردیئے گئے ہیں۔ جس کے اثرات ملک بھر کی ہول سیل مارکیٹوں پر پڑا ہے۔
ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے بتایا کہ کنٹینرز پھنسنے کی وجہ سے ناجائز منافع خوری شروع ہوئی تاہم کنٹینرز ریلیز ہونے سے مارکیٹ میں سٹے باز بیوپاریوں کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں دالوں اور دیگر اجناس کی قلت ختم اور سپلائی میں اضافہ ہوا ہے،
جس کی وجہ سے مختلف دالوں کی قیمتیں 25 روپے فی کلو گرام تک کم ہوگئی ہیں۔ قیمتوں میں کمی کا اثر آئندہ چند روز میں ریٹیل کی دکانوں پر بھی پڑے گا۔عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ کنٹینرز ریلیز ہونے کے بعد دالوں کی قیمتیں قیمت مزید کم ہونے
کا امکان ہے۔ بندرگاہ پر پھنسے کنٹینرز ریلیز ہونے کے بعد ملک میں دالوں کی قیمت میں 25 روپے کی کلو تک کمی واقع ہوگئی ہے۔