مکہ مکرمہ میں پہلے زمانے کا بازار دریافت کیا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حضرت محمد ؐ کے زمانے کا بازار دریافت کر لیا ہے جو قبل از اسلام اور ابتدائی اسلامی دور میں سوق حبشہ کے نام
سے عرب کا مشہور ترین بازار ہوا کرتا تھا ۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک مکہ مکرمہ کے علاقے میں ایک قدیم سوق کی جگہ کا پتہ لگایا گیا
جو قبل از اسلام اور ابتدائی اسلامی دور کی اہم ترین بازار کی ہے ۔ سعودی سائنسی ٹیم نےکے مطابق سوق حبشہ کے نام سے مشہور یہ سائٹ کنگ
عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز، وزارت ثقافت اور اس کے ہیریٹیج کمیشن کے تعاون سے دریافت ہوئی۔