کامیاب زندگی کے لیے ان قیمتوں باتوں کو اپنے پلے باندھ لیں
مہنگے اتنے بھی نہ بنو کہ لوگ تمہیں بلا ئیں ہی نہ اور سستے اتنے بھی نہ بنو کہ ہر کوئی تمہیں نچاتا پھرے۔ اگر گلاس دودھ سے بھرا ہوا ہے
تو آپ اس میں اور دودھ نہیں ڈال سکتے لیکن اگر آپ اس میں شکر ڈالیں تو وہ اپنی جگہ بنا لیتی ہے، اور اپنے ہونے کا احساس دلاتی ہے! اسی طرح اچھے لوگ ہر کسی کے دل میں اپنی جگہ بنا لیتے ہیں،
اخلاق اچھا ہو نا چاہیے ،یہ انسان کو خوبصورت بنا تا ہے ! کوشش کر و زندگی کا ہر لمحہ اپنی طرف سے ہر کسی کے ساتھ اچھے سے اچھا گزارو کیونکہ زندگی نہیں رہتی پر اچھی یا دیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں!بہت سے رشتہ ختم ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہو تی ہے، کہ ایک صحیح بول نہیں پا تا
اور دوسرا صحیح سمجھ نہیں پا تا۔ کسی انسان کی نرمی اس کی کمزوری کو ظاہر نہیں کر تیکیونکہ پانی سے نرم کوئی چیز نہیں لیکن پانی کی طاقت چٹانوں کو ریزہ ریزہ کر دیتی ہے۔ لوگوں کو تب فرق پڑنا شروع ہو تا ہےجب کسی بات سے مزید کوئی فرق نہیں پڑتا! تم جتنا زیادہ خاموش رہو گے۔
اتنا زیادہ سننے کے قابل ہو گے! ایک دن ہم ایک دوسرے کو یہ سوچ کر کھو دیں گے کہ جب وہ یاد نہیں کر تا تو میں اُسے کیوں یاد کرو! کچھ لوگ آپ کے جذبات کے ساتھ اتنی چالا کی سے کھیلتے ہیں کہ آپ ہر چیز کے لیے خود کو ہی قصور وار سمجھتے ہیں!
کوئی بھی انسان پوری دنیا کے لیے نہیں جیتا بلکہ کچھ خاص لوگوں کے لیے جیتا ہے جو اس کی ساری دنیا ہو تے ہیں!