مسجد الحرام میں دنیا ک سب سے بڑا سائونڈ سسٹم نصب کر دیا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا اور معیاری ساؤنڈ سسٹم نصب ہے۔ یہاں 7500 لاؤڈ سپیکرز ہیں ان کے ذریعے حرم شریف کی تمام منزلوں، صحنوں، دالانوں اور آس پاس کی سڑکوں تک پانچوں وقت کی اذان اور نماز کی گونج سنائی دیتی ہے
۔العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے حرم شریف میں مینٹیننس اینڈ آپریشنل مینجمنٹ کے ڈائریکٹر انجینیئر سعید العمری نے بتایا کہ مسجد الحرام کا ساؤنڈ سسٹم دنیا کا عظیم ترین اور معیاری ہے۔ یہ بے حد حساس ہے۔اردو نیوز کے مطابق یہاں کی ضرورت کے عین مطابق ہے۔ اس میں جدید ترین آلات سے کام لیا گیا ہے۔ اعلی معیار کے ماہرین کی نگرانی میں کام کرتا ہے
۔ مسجد الحرام کے زائرین اذان اور نماز کے دوران تلاوت کی آواز بہت اچھے سے سنتے ہیں۔ انہیں آواز کی مٹھاس محسوس ہوتی ہے۔ مسجد الحرام میں صوتی نظام اعلی درجے کے یو پی ایس آلات کے ذریعے زائرین تک پہنچایا جاتا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھا جاتا ہے کہ بجلی جانے کی صورت میں زائرین کو اس کا احساس تک نہ ہو۔ العمری نے بتایا کہ
65 سے زیادہ انجینیئر، ٹیکنیشن ، انچارج اور آپریٹرز حرم شریف کا صوتی نظام چلا رہے ہیں۔ ٹیم کے اہلکار انٹرکام کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔ اذان کا وقت آنے سے قبل اس کی پوری تیاری کرتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اذان کی آواز میں کسی طرح کا کوئی خلل پیدا نہ ہو۔