بالوں کو لمبا اور گھنا کرنے کے لیے یہ سستی چیز بالوں پر لگائیں اور رزلٹ دیکھیں
لمبے اور گھنے بال ہر انسان کا خواب ہوتا ہے جس کے حصول کے لیے لوگ اکثر بھاری قیمت ادا کرتے ہیں اور اس کے باوجود ان کے حصے میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں آتا ہے- مہنگے شیمپو اور کنڈيشنر کا استعمال یا پھر مختلف جڑی بوٹیوں سے بنے ہوئے تیل سے مساج سب کچھ اس وقت تک ہی فائدہ مند ہوتا ہے جب تک کہ ان کا استعمال جاری رکھا جائے اور بعض اوقات مستقل استعمال سے بھی ان کا فائدہ کم ہو جاتا ہے۔
آج ہم آپ کو بالوں کو لمبا اور گھنا بنانے والے وہ طریقے بتائيں گے جن کے استعمال کو اپنی روزمرہ کی عادت میں شامل کرنے سے نہ صرف بال تیزی سے لمبے ہوں گے بلکہ اس سے ان کی نمو میں روز بروز اضافہ ہو گا۔
شیمپو میں نمک شامل کر دیں
نمک ہر گھر میں موجود ایک ایسا جز ہے جو کہ کم قیمت بھی ہوتا ہے اور آسانی سے دستیاب بھی ہوتا ہے اور اس کے لیے آپ کو کسی اضافی خرچے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے- عام گھر میں استعمال ہونے والے نمک کی 2 سے 3 چمچ شیمپو میں شامل کر لیں اور اسی سے روزانہ بال دھوئيں- اس نمک میں میگنیشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ بالوں کے دو منہ بننے سے روکتا ہے اور اس کی جڑوں کو مضبوط کر کے ان کو گرنے سے بھی روکتے ہیں۔
بالوں کو ڈھک کر رکھیں
اگرچہ وٹامن ڈی انسانی صحت کے لیۓ ایک بہت اہم جز ہے مگر اس کی زيادتی بالوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے- سورج کی روشنی اور شعاعوں میں وٹامن ڈی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور زيادہ دیر تک سورج کی روشنی کا سامنا کرنے سے بال کمزور ہو جاتے ہیں اور اپنی رنگت کھو بیٹھتے ہیں- اس صورت میں بالوں کو ڈھک کر رکھنے سے بھی ان کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور اس سے خطرنا ک الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
اکثر افراد بالوں کو خشک کرنے کے لیے ہئير ڈڑائير کا استعمال کرتے ہیں اس سے ایک جانب تو بجلی کا اضافی خرچہ کرنا پڑتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بالوں کا رنگ روپ بھی بگڑ جاتا ہے اور بعض اوقات اس ہئیر ڈرائير کے مستقل استعمال سے بال جل سے جاتے ہیں- اس کی جگہ پر قدرتی طور پر بالوں کے خشک ہونے سے بالوں کی قدرتی نمی برقرار رہتی ہے جس کی وجہ سے وہ کمزور نہیں ہوتے ہیں۔
سوتی تکیے کا غلاف استعمال نہ کریںاکثر لوگ سوتے ہوئے سوتی تکیے کے غلاف کا استعمال کرتے ہیں لیکن سوتی غلاف بالوں کی قدرتی نمی کو نہ صرف جذب کر لیتے ہیں بلکہ ان کی سخت سطح بالوں کے ٹوٹنے کا سبب بھی بن جاتے ہیں- جب کہ اس کی جگہ ریشمی تکیے کے غلاف کے استعمال کے سبب نہ صرف بالوں کی قدرتی نمی برقرار رہتی ہے بلکہ اس کی نرم سطح بالوں کو ٹوٹنے سے بھی روکتی ہے۔
سر کو کچھ دیر تک نیچے لٹکائيں
بالوں کی بہترین نمو کے لیے ان کی جڑوں میں دوران خون کی بہت اہمیت ہوتی ہے- اگر دن بھر میں صرف کچھ منٹ تک سر کو نیچے کی طرف لٹکائيں اس سے بالوں کی جڑوں میں دوران خون بہتر ہوتا ہے جس سے بالوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ مضبوط ہوتے ہیں۔
سونے سے پہلے بالوں میں کنگھی کریں
سونے سے قبل بالوں میں کنگھی کرنا دن بھر بندھے ہوئے بالوں کو نہ صرف سلجھا دیتے ہیں بلکہ اس سے سر پر موجود تیل بھی پھیل کر تمام بالوں میں یکساں تقسیم ہو جاتا ہے جس سے ان کی نمو میں بہتری آتی ہے- رات کا وقت بالوں کی نمو کا سب سے آئيڈیل وقت ہوتا ہے اس وجہ سے اس وقت کنگھی کرنے سے دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے اور بال سلجھ جاتے ہیں جس سے ان کی نمو یکساں ہوتی ہے۔
یہ تمام طریقے ایسے ہیں جن پر اگرچہ پیسہ تو خرچ نہیں ہو گا لیکن اس سے بالوں کو لمبا اور گھنا کرنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔
مودبانہ گزارش
ہمارا ہدف آپکو بہترین معاشرتی, تاریخی ,معلوماتی،اور اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہے
جس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقه جاریہ ادا کرسکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّه بننیں
آپ کو یہ ٹپس کیسی لگی ؟ ہمیں فیس بک پیج پر کمنٹ سیشن میں ضرور بتائیے گا۔