وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے گفتگو
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جارجیوا نے حالیہ معاہدے کو وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیدیا .
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا .
ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہا وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بہت ہی قابل اعتماد کیس پیش کیا، آئی ایم ایف بورڈ ماضی کے اعتماد کے فقدان کی وجہ سے شکوک و شبہات کا شکار تھا، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مسلسل رابطوں اور ملاقاتوں نے اعتماد بحال کیا،شہباز شریف کی کاوش سے بورڈ کو یقین دلایا کہ پاکستان اپنے وعدوں کو پورا کرے گا، دونوں فریقین کے درمیان مضبوط شراکت داری اور باہمی اعتماد ہے، اپنی گفتگو میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کو آئی ایم ایف کا اہم رکن قرار دیدیا .
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کے مثبت رویے کی تعریف کی اور کہا کہ بالآخر دونوں شراکت داروں کی محنت رنگ لائی اور اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ، وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد کرے گی، انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ آئندہ ماہ بننے والی نگران حکومت بھی معاہدے پر قائم رہے گی .