آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے زیادہ تر علاقےسموگ کی زد میں رہیں گے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد،قصور،اوکاڑہ ، بہاولپور ،ملتان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ 

Comments are closed.