پاکستان میں کل سے بارشیں شروع ہونے کا امکان، سموگ میں کمی کی توقع
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں جمعرات سے سنیچر کے دوران تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
’جمعے اور سنیچر کو پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعرات سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے۔‘
اسی طرح جمعرات اور جمعے کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور لاہور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیر، سوات، بٹگرام، ایبٹ آباد، مری، گلیات، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بارش کے سلسلے کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں جاری سموگ میں کمی کا امکان ہے۔
حکام محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارشوں کے سلسلے سے فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کا معیار بہتر ہونے کی بھی توقع ہے۔
بارشوں کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دُھند پڑھنے کی توقع ہے۔متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ناخوش گوار واقعات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعرات کی شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی ہلکی بارشوں کی پیش گوئی ہے۔
لاہومحکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 16 نومبر تک پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔
راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب، اور سرگودھا میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
جمعرات کو بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ممکنہ بارشوں سے سموگ میں کمی کے بھی امکانات ہیں۔