پی ٹی آئی کے کارکنان اسلام آباد کی جانب رواں، اس دوران اسلام آباد کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخواہ ،اسلام آباد ، خطہ پوٹھو ہار اورکشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ وسطی/جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے چند میدانی علاقوں میں سموگ / دُھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے ۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہےگا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، سا ہیوال، خانیوال، رحیم یار خان ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں سموگ/ دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، تاہم صبح/رات کے اوقات میں کشمور،سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ/ہلکی دُھند پڑنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت میں لہہ منفی06 ،سکردو منفی 04 اور گوپس میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔