وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور قافلے کیساتھ اسلام آباد کیلئے روانہ، بشریٰ بی بی بھی  ہمراہ ہیں

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور قافلے کے ساتھ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت کیلئے بشریٰ بی بی بھی نکلی ہیں،بشریٰ بی بی الگ گاڑی میں گئی ہیں،بشری ٰ بی بی صوابی میں کارکنوں سے خطاب کریں گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کا قافلہ چارسدہ انٹرچینج پہنچ گیا،صوبائی وزیر پختون یار کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کو لیڈ کررہے ہیں،بشریٰ بی بی کی قافلے میں موجود ہیں، بشریٰ بی بی کی گاڑی وزیراعلیٰ سے پیچھے ہے۔

Comments are closed.