محسن نقوی، رانا ثنا اللہ اور اہم شخصیت کا پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ ،مذاکرات کی دعوت
اسلا م آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پی ٹی آئی اور حکومتی ٹیموں کے درمیان رابطوں اور مذاکرات کے خبریں گردش میں ہیں۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ایک بار پھر اعلی سطحی رابطے ہوئے ہیں، اس حوالے سے ذرائع نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ ، محسن نقوی اور ایک اعلی سیاسی شخصیت نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا، حکومتی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی مذاکرات پر مشاورت کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور حکومتی مذکراتی ٹیم کے رویے کو مثبت سمجھ رہے ہیں، بیرسٹر گوہر کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کا مکمل اختیار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے بھی کشیدگی بڑھانے کی بجائے سنجیدہ نکات پر بحث کے لیے مثبت رویہ دکھایا ہے، مشاورت کے لیے کچھ وقت دے کر بانی پی ٹی آئی عمران کان کی رہائی کے لیے راستے ہموار کیے جاسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مشاورتی ٹیم اڈیالہ جا کر رہائی کی کوششوں اور حکومت سے انگیجمنٹ کے راستے بتائے گی، مذکرات ہوتے ہیں تو رہائی کے فوری مطالبے کی بجائے مزید آپشنز پر بھی بات کے امکانات ہیں۔ذرائع کے مطابق بشری بی بی کے بیان سے مذکرات کے ماحول میں خلل پڑا جبکہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے کے تناظر میں بھی تاحال مذاکرات پر جواب نہیں دیا۔