تحریک انصاف کے احتجاج سے زیادہ لوگ تو لنڈے بازار میں ہیں: عظمیٰ بخاری

پی ٹی آئی احتجاج کی کال، لاہوری نہ نکلے، بازار کھلے، اندرون شہر ٹرانسپورٹ چلتی رہی، اتوار کا دن شہریوں نے معمول کے مطابق زندگی گزاری

عمران خان کی رہائی کے لئے لاہوری نہ نکلے، پی ٹی آئی قیادت بھی غائب رہی، حماد اظہر نظر نہ آئے تو وہیں سلمان اکرم راجہ بھی ٹویٹر پر پوسٹ کرتے رہے، چند علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنان نکلے تو انکو پولیس نے بھگا دیا یا گرفتار کر لیا، لاہور میں حالات زندگی معمول پر ہیں، کہیں بھی احتجاج نظر نہیں آیا،

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےلاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،وزیراطلاعات نے لکشمی چوک،شملہ پہاڑی،حاجی کیمپ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا، لاری اڈہ،مینار پاکستان اور آزادی فلائی آور کا وزٹ کیا، اندرون شہر ،مال روڈ ،جی پی او چوک ،چیئرنگ کراس چوک کے دورے کیے، لاہور میں ٹریفک کی روانگی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا،عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے فتنے اور فتنہ پارٹی کو ریجکٹ کردیا ہے،لاہور میں تمام شاہراہیں کھلی ہیں ،معمولات زندگی رواں دواں ہے،لاہور میں بیشتر جگہوں پر مارکیٹیں بھی کھلی ہیں،مجھے لاہور میں تحریک انصاف کا ایک بھی انقلابی نظر نہیں آیا،تحریک انصاف کی لاہور کی قیادت بھی غائب ہے،پنجاب میں بھی تحریک انصاف کے لوگوں کے نکلنے کی کوئی خیر خبر نہیں آئی

دوسری جانب لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند ہیں، کینیٹینر لگے ہوئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے،

Comments are closed.