قافلہ ڈی چوک کے قریب پہنچ گیا، پولیس کیساتھ جھڑپیں جاری ،رینجرز اہلکار پیچھے ہٹنے لگے
اسلا م آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آبادڈی چوک کامیابی کیساتھ پہنچ گیا ، کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیںجاری، پولیس کی خوفناک شیلنگ ، پی ٹی آئی کارکن بھی ڈٹ گئے ، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان جناح ایونیو پہنچ گئی۔
پولیس اور رینجرز کی شدید شیلنگجاری، پی ٹی آئی کا ایک قافلہ ڈی چوک سے صرف ڈیڑھ کلومیٹر دور ہےجبکہ پاک فوج کو وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ پر تعینات کردیا گیا۔پی ٹی آئی کا ایک قافلہ بلیو ایریا پہنچ گئے ، پولیس کی شیلنگ جاری،پی ٹی آئی کا ایک قافلہ چائنہ چوک میں پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اور ایف سی اہلکار پیچھے ہٹنے لگے