ڈی چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں کی لاشوں کے ڈھیر، متعدد گرفتار، 100 کے قریب گاڑیاں‌تباہ، کنٹینر کو آگ لگادی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈی چوک 100 سے زیادہ پی ٹی آئی ورکرز شھید سینکڑوں کی تعداد میں زخمی اور500 سے زائد کارکن گرفتار ،،پاکستان تحریک انصاف کی نہتّے، پرامن اور محبّ وطن شہریوں کے سفّاکانہ قتل اور آپریشن کے نام پر اسلام آباد میں پرامن احتجاج کے شرکاء کے خلاف وحشت و بربریت کے ننگے مظاہرے کی شدید الفاظ میں مذمت چیف جسٹس آف پاکستان سے شہید کارکنان کے بہیمانہ قتل کے از خود نوٹس اور وزیراعظم، وزیرداخلہ اور اسلام آباد اور پنجاب کے انسپکٹرز جنرل کے خلاف قتلِ عمد کی کارروائی کے احکامات کی اپیل مینڈیٹ چور فسطائیوں کی ایماء پر سرکاری مشینری کی گولیوں سے درجنوں نہتے بے گناہ کارکنوں کو سیدھی گولیاں مار کر شہید کیا گیا جن میں سے 8 کے کوائف اب تک ہمارے پاس آ چکے ہیں.

ڈی چوک 100 سے زیادہ پی ٹی آئی ورکرز شھید سینکڑوں کی تعداد میں زخمی اور500 سے زائد کارکن گرفتار ،ریاست نے ظلم و فسطائیت کی نئی تاریخ رقم کردی

ترجمان پاکستان تحریک انصاف شہید ہونے والوں میں انیس شہزاد ستی، ملک مبین اورنگزیب، عبدالقادر، ملک صفدر علی، احمد ولی، محمد الیاس اور عبدالرشید شامل، ترجمان پاکستان تحریک انصاف پرامن مظاہرین پر اسلام آباد کی سڑکوں پر گولیوں کی بارش کی گئی اور سینکڑوں نہتّے پاکستانیوں کو زخمی کرکے خون میں نہلایا گیا.

ترجمان پاکستان تحریک انصاف حکومتی بربریت اور دارالحکومت کو نہتے شہریوں کا مقتل بنانے کے حکومتی منصوبے کے پیشِ نظر پرامن احتجاج کی فی الوقت منسوخی کا اعلان حکومتی بربریت کی تفصیلات کے سیاسی اور کورکمیٹیز میں تجزیے کے بعد بانی چیئرمین عمران خان کے سامنے رکھنے اور ان کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کے لائحۂ عمل کے اجراء کا اعلان پاکستان تحریک انصاف کوئی عسکری یا مسلّح جماعت ہے نہ ہی اپنے عوام کو ریاستی قاتلوں کے ہاتھوں ذبح کروانے کی خود کو متحمّل سمجھتی ہے

ترجمان پاکستان تحریک انصاف پرامن احتجاج کیلئے تمام تر صعوبتیں، رکاوٹیں، تشدد، وحشیانہ بربریت برداشت کرکے ہمارے کارکن ڈی چوک پہنچے مگر اپنے شہریوں کی لاشوں کے انبار لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف 24 کروڑ پاکستانیوں کو بھیڑ بکریاں سمجھنے والے درندوں کیلئے شہریوں کا قتل تفریح کا وسیلہ ہوسکتا ہے مگر تحریک انصاف پاکستان کے عوام، اس کے وسائل اور اس کے قومی مفاد کی نگہبان ہے

، ترجمان پاکستان تحریک انصاف پاکستان تحریک انصاف پرامن سیاسی جدوجہد کی طویل تاریخ رکھتی ہے، 24 نومبر سے آج تک لاشیں گرانے کے حکومتی منصوبے کی راہ روکتی رہی ہے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف اس سے پہلے 26 مئی 2022, 3 نومبر 2022, 26 نومبر 2022, 8 مارچ 2023، 15 مارچ 2023 اور 18 مارچ 2023 اور 24 مارچ 2023 سمیت ہر موقع پر پرامن احتجاج کو خون میں نہلانے کی ہر حکومتی کوشش کو تحریک انصاف نے پاکستان کے مفاد میں ناکام بنایا،

ترجمان پاکستان تحریک انصاف بانی چیئرمین عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی پوری سیاسی جدوجہد آئین و قانون کے دائرے میں اور پرامن تاریخ سے عبارت ہے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف حقیقی آزادی ہماری منزل ہے، جب تک ہماری رگوں میں خون کا آخری قطرہ باقی ہے اس کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے

ترجمان پاکستان تحریک انصاف پرامن احتجاج کیلئے ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور شمالی پنجاب کے اضلاع سے آگ اور خون کا دریا عبور کر کے مکمل پرامن انداز میں ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

ترجمان پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے آنے والے قافلوں کی میزبانی پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کے بھی بے حد مشکور ہیں، ترجمان پاکستان تحریک انصاف دنیا بھر میں بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر تاریخی احتجاج کرنے والے اورسیز پاکستانیوں کے بھی شکرگزار ہیں،
پی ٹی آئی احتجاج،بشریٰ بی بی کے ساتھ کیا ہوا؟نیا انکشاف سامنے آگیا

Comments are closed.