دارالحکومت پر حملہ آور فسادیوں کا خاتمہ کردیا گیا، وزیراعظم نواز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فسادی ہتھیار لے کر دارالحکومت پر حملہ آور ہوئے، الحمد للّٰہ فساد کا خاتمہ کردیا گیا۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت بیلاروس سے معاہدے کر رہی تھی، اور فسادی ہتھیار لے کر دارالحکومت پر حملہ آور تھے۔
انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد میں جو فساد برپا کیا گیا ،اس کا ملک بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا، اس کا احسن طریقے سے خاتمہ کردیا گیا،سیکورٹی اداروں نے شرپسندوں پر قابو پایا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2014 سے پہلے اسلام آباد پر چڑھائی کا کوئی تصور تک نہ تھا،اسلام آباد میں تحریک انتشار نے فساد برپا کیا۔