شعیب ملک اور فہیم اشرف پی ایس ایل کی کس ٹیم میں شامل ہوں گے؟

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  سپرلیگ کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کی بجائے 13 جنوری کو ہونے کا امکان ہے لیکن اس سے قبل خبریں آ رہی ہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کو خیر آباد کہنے والے فہیم اشرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ جڑنے جارہے ہیں ۔

  سماء نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈیٹرز مینجمنٹ اور فہیم اشرف کے درمیان معاملات جلد طے پانے کا امکان ہے ،  کوئٹہ گلیڈیٹرز فہیم اشرف کو پلاٹینم یا ڈائمنڈ کیٹگری میں پک کرسکتی ہے ۔  کراچی کنگز چھوڑنے والے شعیب ملک کا بھی کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ساتھ معاہدہ ہونے کا امکان ہے جبکہ  پشاور زلمی چھوڑنے والے عامر جمال ڈائمنڈ کیٹگری میں پک ہونے کے خواہشمند ہیں ۔

عامر جمال اگر ڈائمنڈ کیٹگری میں پک نہیں ہوتے تو پی ایس ایل سے دستبردار بھی ہوسکتے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر کو لاہور قلندرز کی جانب سے پلاٹینم کیٹیگری میں پک کئے جانے کا امکان  ہے ۔لاہور قلندرز کے پاس پلاٹینم کیٹیگری کی پہلی پک کی آپشن موجود ہے ۔ پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ 13 جنوری کو لاہور میں شیڈول ہے۔ 

Comments are closed.