شادی کے بعد نیلم منیر کا شوہر کیلئے پہلا محبت بھرا پیغام وائرل
ویب ڈیسک:پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے فوٹو شوٹ کی مزید تصاویر شیئر کرتے ہوئے شوہر محمد راشد کیلئے محبت بھرا پیغام بھی جاری کردیا۔
نیلم منیر نے اپنے شوہر محمد راشد کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ بہت حسین لگ رہی ہیں، جبکہ دلہا محمد راشد شلوار قمیض کے ساتھ شیروانی پہنے ہوئے ہیں۔
جوڑے کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کو خوب بھا رہی ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے اپنے شوہر کیلئے ایک محبت بھرا پیغام بھی تحریر کیا ہے۔
نیلم منیر نے کیپشن میں لکھا کہ ’’جہاں بھی ہماری قسمت ہمیں لے جائے، چاہے ہجوم کے بیچ میں ہو یا دنیا کے آخری کنارے پر، میں تمہارے ساتھ چلوں گی۔‘‘
اداکارہ نے اپنے پیغام میں شوہر محمد راشد کیلئے دل والا ایموجی بھی استعمال کیا ہے۔
مداحوں کی جانب سے نیلم منیر کے فوٹو شوٹ کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے