معروف پاکستانی اداکارہ صباقمر کی بولڈویڈیواورتصاویرسوشل میڈیاپر لیک

ویب ڈیسک: مقبول اداکارہ صبا قمر کو اپنے بولڈ فوٹوشوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبا قمر نے حال ہی میں فیشن میگزین کے لیے ایک فوٹوشوٹ کرایا تھا، جس میں وہ بولڈ لباس میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔ یہ فوٹوشوٹ دسمبر 2024 میں ہوا تھا اور اب اس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل چکی ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیوز پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، خاص طور پر ان کے لباس اور انداز پر۔ بیشتر صارفین نے ان کے لباس کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی، اور کہا کہ صبا قمر جو کبھی اچھی اداکارہ سمجھی جاتی تھیں، اب غیر مناسب لباس میں نظر آنے لگی ہیں۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے سخت الفاظ میں ان پر تنقید کی اور استغفار کیا، بعض نے ان کی مسلمان ہونے پر سوالات اٹھائے۔

کچھ مداحوں نے ان اداکاراؤں کو ملک کی موجودہ معاشی اور سماجی مشکلات کا ذمہ دار ٹھہرا دیا، اور صبا قمر کو خدا کا خوف دلانے کی کوشش کی۔ کچھ افراد نے یہ بھی سوال کیا کہ صبا قمر اس طرح کے لباس کب اپنے ڈراموں میں دکھائیں گی۔

Comments are closed.