ایک ہی ہسپتال کےایک ہی وارڈکی ایک ساتھ حاملہ ہونےوالی 9نرسیں ایک ساتھ ماں بن گئیں

نو نرسیں جو ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ میں کام کرتی تھیں، ایک ساتھ حاملہ ہوئیں اور اب ایک ساتھ ہی ماں بن گئیں ہیں۔ پورٹ لینڈ، امریکا کے میئن میڈیکل سنٹر کے لیبر یونٹ میں کام کرنے والی 9 نرسوں نے اپریل سے جولائی کے درمیان اپنے

بچوں کو جنم دیا۔ہسپتال نے اس انوکھے اتفاق کی خبر مارچ میں اپنے سوشل میڈیا پر جاری کی تھی، جس کے بعد یہ خبر وائرل ہو گئی۔ ماں بننے والی ایک نرس لونی سوسی نے کا کہنا ہے کہ ماں بننے سے پہلےبھی وہ سب نرسیں ایک دوسرے کی دوست تھیں لیکن اب سب زیادہ قریب آ گئیں ہیں

۔ سوسی نے بتایا کہ وہ سب ہی ایک دوسرے کا چیک اپ کرتی تھیں۔ 8 اگست کو یہ سب نرسیں اور اُن کے بچے  فوٹو گرافی کے لیے برنسوک میںجمع ہوئیں، تصاویر بنانے والی فوٹو گرافر کارلے مرے کا کہنا ہے کہ انہیں اس گروپ کے ساتھ کام کرکے بہت لطف آیا۔۔ ان بچوں کی عمریں 3 ہفتوں سے ساڑھے تین ماہ ہے۔ 9 نرسیں جو ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ میں کام کرتی تھیں،ایک ساتھ حاملہ ہوئیں

اور اب ایک ساتھ ہی ماں بن گئیں ہیں۔ دوسری جانب اگر آپ فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے مہنگے ترین فلٹر خرید رہے ہیں تو اچھی بات ہے لیکن قدرت نے جسم کو آلودگی کے نقصان سے بچانے کے لیے بھیایک انتظام کررکھا ہے جو تیل دار مچھلیوں کی صورت میں موجود ہے۔اب ایک تفصیلی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر باقاعدگی سے سامن، سرمئی اور دیگر چکنے گوشت والی مچھلیاں کھائی جائیں تو بالخصوص بزرگوں کے دماغ کو فضائی آلودگی سے ہونے والے نقصان سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

اس کی تفصیلات جنرل آف نیورولوجی کی تازہ اشاعت میں شامل کی گئی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام تیل والی مچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی بہتات ہوتی ہے اور جو ایک جانب تو دل کو توانا رکھتے ہیں۔

Comments are closed.