خاتون اپنے بیٹے کے بیٹے کو جنم دے کر دادی بن گئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک56سالہ خاتون اپنی بہو کے بچے کو جنم دے کر دادی بن گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکی ریاست اوٹاہ سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کا نام نینسی ہاﺅک ہے۔

اس کی 30سالہ بہو کیمبریا کو ماں بننے میں دشواری کا سامنا تھا، جس پر ڈاکٹروں نے اسے سروگیٹ(متبادل ماں) کے ذریعے بچہ حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔کیمبریا اور اس کے 33سالہ شوہر جیف نے جب یہ صورتحال نینسی کو بتائی تو اس نے اپنے بیٹے اور بہو کے بچے کو اپنے پیٹ میں رکھنے اور پیدا کرنے کی ذمہ دار ی خود اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈاکٹروں نے ہینا اور جیف کے بیضے اور سپرمز سے ایمبریو تیار کیا

اور اسے نینسی کے رحم میں رکھ دیا۔نینسی نے 9ماہ تک بچے کو اپنے پیٹ میں رکھا اور گزشتہ دنوں اس کے ہاں اس کی پوتی کی پیدائش ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق بچی اور نینسی دونوں صحت مند ہیں۔ گھر والوں کی طرف سے نومولود کا نام ہینا رکھا گیا ہے۔ نینسی کا کہنا ہے کہ ”اپنے بیٹے اور بہو کے بچے کی ماں بننا ایک مسحورکن تجربہ ہے۔ میں اس تجربے کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے ایک کتاب تصنیف کروں گی۔“

Comments are closed.