برطانوی لڑکی کی داستان جو چند سالوں میں امیر بن گئی
برطانیہ میں ایک لڑکی نے 15سال کی عمر میں سکول چھوڑ دیا اور مردوں کو ایک ایسی چیز سکھانی شروع کر دی کہ چند سالوں میں ہی کروڑ پتی بن گئی۔ دی سن کے مطابق لندن کی رہائشی کیزیا نوبل نامی اس لڑکی کی عمر اب 25سال ہے
۔ اس کا کہنا ہے کہ پندرہ سالکی عمر میں سکول چھوڑنے کے بعد اس نے مردوں کو یہ سکھانا شروع کر دیا کہ خواتین کے ساتھ باتچیت کیسے کرنی ہے اور ان کے ساتھ اپنی گفتگو کو کیسے پرکشش بنانا ہے۔ کیزیا کا کہنا ہے کہ وہ یہ سب کچھ سیکھنے کے خواہش مند مردوں سے ملاقات کرتی ہے اور ان سے 300پاﺅنڈ فی گھنٹہ معاوضہ وصول کرتی ہے۔
یہ ملاقات حقیقت میں ایک ’ڈیٹ‘ ہوتی ہے جس میں کیزیا اس مرد کو سکھاتی ہے کہ اس نے اپنے ساتھ ڈیٹ پر آنے والی لڑکی کے ساتھ کس طرح کی گفتگو کرنی ہے اور اس ڈیٹ میں اس کے اطوار کیا ہونے چاہئیں۔کیزیا نے بتایا کہ اس عجیب و غریب پیشے کا خیال اسے ایک اجنبی شخص کی پیشکش سے آیا۔
2006ءمیں وہ ایک ہوٹل میں بیٹھی مشروب پی رہی تھی کہ ایک اجنبی آدمی اس کے پاس آیا اور کہا کہ کیا وہ اس کی کمپنی میں ملازمت کرے گی؟اس نے بتایا کہ اس کی کمپنی ایسے مردوں کو سروس مہیا کرتی ہے جو خواتین سے گفتگو کرنےمیں ہچکچاہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ کمپنی کی ملازم لڑکیاں ایسے مردوں کے ساتھ بیٹھتی ہیں اور ان سے گفتگو کرتی اور انہیں بتاتی ہیں کہ خواتین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے
انہیں کیا کرنا چاہیے۔کیزیا کا کہنا تھا کہ ”مجھے اس شخص کی پیشکش بہت اچھی لگی لیکن ساتھ ہی یہ آفر مشکوک بھی تھی کیونکہ میرے خیال میں یہ کوئی پیشہ نہیں تھا۔ میں اس وقت پارٹ ٹائم ماڈلنگ کر رہی تھی۔ چند سال تک یہ خیال میرے ذہن میں ہی رہا اور پھر میں نے انفرادی طور پر اسے آزمانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم یہ کام میری سوچ سے کہیں بڑھ کر
فائدہ مند ثابت ہوا اور میرے کلائنٹس کی تعداد روزافزوں ہوتی چلی گئی۔ اب تک میں اس کام سے 10لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 23کروڑ 77لاکھ روپے) کما چکی ہوں۔“