گوگل کی بارہویں جماعت کے طالبعلم کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے تنخواہ کی پیشکش
چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے 16 سالہ نوجوان کو سالانہ 2 کروڑ 30 لاکھ روپے تنخواہ کی پیشکش کرکے سب کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریاست پنجاب کے شہر چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ ہرشیت شرما کو گوگل کے
آئیکون ڈیزائننگ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور اسے پہلے ایک سال کی تربیت فراہم کی جائے گی جس دوران ماہانہ 4 لاکھ بھارتی روپے بطور وظیفہ دیا جائے گا۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد گوگل کی جانب سے ہرشیت شرما کو ماہانہ 12 لاکھ بھارتی روپے تنخواہ دی جائے گی جو کہ پاکستانی 19 لاکھ 70 ہزار روپے ماہانہ بنتے ہیں۔
اس سلسلے میں گوگل کی جانب سے فی الحالکوئیی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گوگل نے ہرشیت شرما سے کہا ہے کہ وہ اگست کے وسط تک کمپنی کو جوائن کرلیں۔ ہرشیت کا تعلق بنیادی طور پر ہریانہ سے ہے
اور اس نے 12 ویں جماعت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مضمون لیا تھا۔ ہرشیت شرما کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر ہر وقت ملازمت کی تلاش میں رہتا تھا اور رواں برس مئی میں گوگل میں درخواست دی تھی۔ ہرشیت کے مطابق اسے گرافک ڈیزائننگ کا بے حد شوق ہے اور انہوں نے ایک پوسٹر ڈیزائن کیا تھا جس کی بنیاد پر
انہیں گوگل نے منتخب کیا۔ ہرشیت شرما بھارتی وزیراعظم کے ڈیجیٹل انڈیا اسکیم کے تحت بھی بہترین کارکردگی پر انعام حاصل کرچکا ہے۔