اکثر افراد موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں اور اپنے وزن سے بے حد پریشان نظر آتے ہیں
اکثر افراد جو موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں اپنے وزن سے پریشان نظر آتے ہیں اور ایسے لوگ عطائیوں کے چکر میں پڑ کر ان کی بتائی ہوئي ادویات کے استعمال اور ڈائٹنگ سے اپنی صحت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں- جس کے سبب وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور وزن کی کمی ان کے لیے ایک
خواب بن جاتی ہے ۔ان میں سے کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود بھی وزن کم کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں ایسے تمام افراد کے لیے یہ نسخہ کسی تحفے سے کم نہیں ہے جس کے استعمال سے بغیر کسی نقصان کے نہ صرف وزن کم کیا جا سکتا ہے بلکہ صحت اور پیسے دونوں بچائے جا سکتے ہیں وزن کم کرنے کے لیے تخم بالنگا کے بارے میں
ویسے تو کئی لوگوں کا تجربہ ہے کہ یہ نہ صرف ہاضمے کے مسائل کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جسم کے مختلف حصوں میں جمی ہوئی چکنائی کو پگھلا کر وزن کے کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے- تخم بالنگا کے اجزا میں سب سے اہم جز پروٹین ہوتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے اور ماہرین کے مطابق صرف دو چمچ تخم بالنگا میں 7۔4 گرام تک پروٹین موجود ہوتا ہے-
اس کی اس خاصیت کی بنا پر یہ بھوک لگنے کے عمل کو سست کر دیتا ہے اور اس کے استعمال کرنے سے انسان کی خوراک قدرتی طور پر کم ہو جاتی ہے جو کہ وزن کی کمی کے لیے سب سے اہم ہے-اس کے علاوہ اس میں الفا لینولک ایسڈ اور اوم3 فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ خون کے بہاؤ کو بہتر کر کے اس میں سے خطرناک کولیسٹرول کی شرح کو کم کرتا ہے جو کہ دل کے صحت کے لیے بہت بہتر ہوتا ہے-دو چمچ تخم بالنگا میں 10 گرام تک فائبر پایا جاتا ہے جو کہ معدے کے جملہ مسائل کے لیے بہت مددگار ہوتا ہے
– اس سے ایک جانب تو گیس بدہضمی اور قبض جیسے مسائل سے جان چھٹتی ہے جب کہ دوسری جانب فائبر کی موجودگی جسم کی فاضل چکنائی کو پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے تخم بالنگا کو وزن کی کمی کے لیے استعمال کرنے کے لیے ایک چمچ تخم بالنگا کو تھوڑے سے سادے پانی میں ایک گھنٹے تک کے لیے بھگو دیں- یہ پانی جذب کر کے جیل نما ہو جائے گا اس کے بعد اس کے اندر ڈیڑھ گلاس پانی شامل کر دیں
اور ایک لیموں نچوڑ لیں اس کے بعد اس آمیزے کو اچھی طرح بلینڈر میں بلینڈ کر لیں- صبح نہار منہ اس کو پی لیں خالی پیٹ اس کو پینے سے نہ صرف جسم میں پروٹین کی ضرورت پوری ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ فاضل
چربی تیزی سے پگھلنا شروع ہو جاتی ہے کیوں کہ صبح کے وقت انسانی جسم کا میٹا بولزم تیزی سے کام کرتا ہے اس وجہ سے اس کو صبح نہار منہ استعمال کرنا زیادہ مفید ہوتا ہے۔