بہت زیادہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے نوکری سے فارغ ہونے والی ٹیچر کی اصلی کہانی سامنے آگئی

حال ہی میں ، ایک لاہوری ٹیچر آسیہ زبیر نے اپنے ٹویٹ میں الزام لگایا ہے کہ اسے زیادہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے اسکول انتظامیہ نے نوکری سے برطرف کردیا ہے۔اس کے بعد مقامی میڈیا نے

رپورٹنگ شروع کر دی کہ پچھلے چھ سالوں سے بطور ٹیچر ملازمت کرنے والی اس 29 سالہ خاتون کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ سیکنڈری طالب علموں کو پڑھانے کے لئے بہت ہی دلکش ہیں۔اس کے ساتھ ہی ٹویٹر صارفین کی ایک بڑی تعداد ٹیچر کے دفاع کے لئے پہنچ گئج۔ بہت سے لوگوں نے اس کا ساتھ دیا اور اسے ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیا۔لیکن حیرت انگیز طور پر میڈیا میں یہ خبر وائرل ہوئی کہ اس کا ٹویٹر اکاؤنٹ 2020 میں اکتوبر میں ہی بنا ہے

لیکن پھر حقیقت سامنے آئی تو پتا چلا کہ لڑکی کا اکاؤنٹ 2013 سے ٹوئٹر پر موجود ہے۔ اکاؤنٹ جب بھی بنا ہو لیکن اصلی نہیں تھا اور اس پر اپلوڈ کی جانے والی تصاویر ایک بھارتی انسٹاگرام ماڈل سنجنا سنگھ کی تھیں۔

اس اکاؤنٹ کو استعمال کرنے والے نے اسے اصلی دکھانے کے لیے اور بھی ٹویٹ کئے۔لیکن آسیہ زبیر کوئی حقیقی شخص نہیں تھا ، بلکہ کوئی ایسا شخص تھا جس نے سنجنا سنگھ کی تصاویر کا استعمال کرکے ٹویٹر پر اکاؤنٹ بنایا تھا اور ایسے ٹویٹ کرتا تھا۔

Comments are closed.