ماہ رمضان میں ڈاکٹر شائستہ کا بتایا یہ عمل کریں اور چہرے کو داغ دھبوں سے محفوظ بنائیں

ماہ رمضان میں ہم روزہ رکھ کر پورا دن صبر شکر سے تو گزار لیتے ہیں مگر افطاری میں ہم ساری احتیاط کو ایک جانب رکھ کر خوب بے احتیاطی سے کھاتے پیتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہماری جلد ایسے غذائی اجزاء کھانے کی وجہ سے بہت سے مسائل سے دوچار ہو جاتی ہے، جن میں سب سے بڑا مسئلہ ہے دانے اور داغ دھبے۔

لیکن اب یہ مشکل اور نہیں کیونکہ ڈاکٹر شائستہ نے بتا دیا ہے ایسا نسخہ جس سے ہم ماہ رمضان میں بھی اپنی جلد کا خیال رکھ سکتے ہیں اور دانے داغ دھبوں سے بچ سکتے ہیں۔

اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ غذا کے غلط استعمال کی وجہ سے اکثر لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ ان کے چہرے پر داغ دھبے اور جھائیاں نمایاں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”زیادہ پانی پینا جلد اور جسم کیلئے نقصان دہ نہیں ہے، جتنا پانی آپ باآسانی پی سکتے ہیں ضرور پیئں، قدرت نے ماہ رمضان کی صورت میں ہمیں اپنی صحت کو بہتر کرنے کا ایک بہترین موقع دیا ہے، روزے رکھنے سے اسکن بہتر ہوجاتی ہے”۔

ڈاکٹر شائستہ لودھی کہتی ہیں کہ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جلد پہلے ہی آئلی ہے اس لیے ہم کوئی موئسچرائزر استعمال نہیں کرتے یہ سراسر غلط اور سب سے بڑا دھوکہ ہے۔

اسکن ڈرائی ہو یا آئلی منہ دھونے کے بعد موسچرائزر کا استعمال لازمی کریں، تو دانے نہیں نکلیں گے اور داغ دھبے نہیں ہوں گے ساتھ ہی سن بلاک کا بھی لازمی استعمال کریں۔

پانی زیادہ سے زیادہ پینے اور چہرے پر موسچرائزر اور باہر نکلتے وقت سن بلاک لگانے سے آپ دانوں داغ دھبوں اور جھائیوں سے محفوظ رہیں گے۔

ساتھ ہی یہ بھی کوشش کریں کہ ماہ رمضان میں زیادہ چکنائی والی چیزیں فرائی اجزاء نہ کھائیں پھلوں کا زیادہ استعمال کریں اور ہلکی غذا لیں۔

Comments are closed.