جس انسان کی کامیابی قریب ہوتی ہے اس میں یہ نشانیاں واضح ہونے لگتی ہیں
کامیابی کا کوئی ایک تعارف نہیں ہے ہو سکتا ہے، ایک شخص کی نظر میں جو کامیابی ہو وہ کسی دوسر ے شخص کی نظر میں کامیابی نہ ہو مثال کے طور پر ایک شخص کہتا ہے کہ اس کیلئے کار خریدنا ایک کامیابی ہے لیکن کوئیی ایسا شخص جس کے پاس کار ہے
اس کی نظر میں کار خریدناکوئیی کامیابی نہیں ہے اگر سادہ الفاظ میں کامیابی کی تعریف کی جائے تو آپ کا کسی مقصد میں کامیاب ہونا ہی اصل کامیابی ہے ،
ہر انسان کی کامیابی میں مال و دولت کا ایک بہت بڑا کردار ہوتا ہے یہ بات حقیقت ہے کہ دولت سے انسان اپنی زندگی میں بہت کچھ کر سکتا ہے ایک خوشحال زندگی گزارنے کیلئے آپ کے پاس مال و دولت ہونی چاہیے جس سے آپ اپنی ضروریات کو پورا کر پائیں
اور ایک اچھی زندگی گزار پائیں کوئی جتنا مرضی سادگی کی مثالیں دیتا رہے لیکن یہ بات ایک حقیقت ہے کہ مال و دولت کے بغیر آج کے دور میں خوشحال زندگی گزارنا ناممکن ہے میں یہ نہیں کہتا کہ آپ کے پاس بے تحاشہ ما ل و دولت ہو لیکن اتنی ضرور ہونی چاہیے کہ آپ جو کمائیں اس میں سے کچھ حصہ بچ جائے ،
آج کل تو سمجھ لیں کہ سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ چل رہا ہے کہ جی بزنس کریں بزنس کے بغیر
انسان امیر نہیں بن سکتا کامیاب نہیں ہو سکتا اس چکر میں کئی لوگ اپنی اچھی خاصی نوکری کو چھوڑ کر کاروبار شروع کردیتے ہیں اور کاروبار شروع کرنے کے بعد انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی و جہ سے لوگ مالی مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کی بنیادی ضروریات جیسا کہ گھر کا راشن بجلی کا بل بچوں کی سکول فیس جیسے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو جاتا ہے،
اگر آپ اپنے اردگرد نظر دوڑائیں
تو آپ کو ایسے کئی لوگ مل جائیں گے جنہوں نے نوکری کر کے بھی ایک خوشحال زندگی گزاری اور وہ اب کروڑ پتی ہیں میرا مقصد نوکری یا کاروبار میں سے کسی کو غلط کہنا یا ٹھیک کہنا نہیں ہے دونوں کے اپنی جگہ پر فائدے اور نقصانات ہیں ،
میں نے اپنی زندگی میں کاروبار بھی کیا نوکری بھی کی اور آن لائن کاروبار بھی کیا ہے میں یہ سمجھتا ہوں آپ نوکری کریں یا پھر کاروبار کریں
آپ کے پاس financial knowledg ہونا ضروری ہے جب تک آپ کے پاس financial knowledg نہیں ہو گا آ پ مالی طور پر کامیاب نہیں ہو سکتے ، آپ کو بھی ایسا شخص امیر یا کامیاب نظر نہیں آئے گا جس کے پاس فنانشل نالج نہ ہو ہر امیر اور کامیا ب انسان کے پاس فنانشل نالج ضرور ہوتا ہے ۔
ہر کسی نے بزنس کی تعلیم حاصل نہیں کی ہوتی اس لیے بہت سے لوگوں کے پاس financial knowledg نہیں ہوتا آج کل ڈیجیٹل دور ہے
آپ کچھ سیکھنا چاہیں تو گوگل اور یوٹیوب سے بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں سیکھنے پر ٹائم ضرور لگتا ہے اگر آپ بنیادی باتیں سیکھ جائیں تو آپ بہت جلد کامیاب ہو سکتے ہیں اور ایک خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں ،
اگر آپ financial knowledg حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو چند باتوں کا بنیادی علم ہونا چا ہیے جیسا کہ
کونسا asset بنانے سے آپ کو مستقبل میں فائدہ ہو گا۔
passive income کیا ہے اور آپ کیسے کما سکتے ہیں۔
کہاں پر انویسٹ کریں
جہاں سے اچھا منافع مل سکے۔
کاروبار کرنے کے بنیادی اصول ۔
compound effect کی مدد سے کیسے آپ کم آمدن سے بھی امیر بن سکتے ہیں