خشک ادرک یعنی زنجبین کے وہ فائدے جو بہت کم لوگ جانتے ہیں، مزید جانیں اس تحریر میں
جس سے مختلف سبزیوں ، دالوں، اور گوشت پکوانوں میں ڈالا جاتا ہے تا کہ کھانے لذیز بنے خاص طور پر ایسی سبزیوں میں اسکا ڈالنا ضروری سمجھا جاتا ہے جو بادی ہوں
۔ جیسے کہ آلو گوبھی وغیرہ۔ یہ کھانوں میں لذت پیدا کرنے کے علاوہ مخٰتلف بیماریوں میں بھی مفید ہے ۔ اس کے علاوہ مزید فوائد بھی ہیں۔ پیارے دوستو ادرک کو انگریزی میں (Ginger)اور عربی میں زنجبین کہا جاتا ہے اور خشک ادرک کو سونٹھ کا نام دیا گیا ہے۔دوستو ادرک وہ مبارک سبزی ہے جس کا تذکرہ قرآن شریف میں بھی آیا ہے۔
قرآن ِ پاک میں اسے زنجبین کہہ کر پکارا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جنت میں پا ئی جانے والی نعمتوں کے حوالے سے ارشاد فر ما یا ہےکہ وہاں انہیں ایسا مشروب پلا یا جائے گا جس میں ادرک بھی ملا ہوا ہو گا۔دوستو ادرک زیادہ تر تازہ ہی استعمال میں لائی جاتی ہے ۔ اس کو اگر خشک کر لیا جائے تو یہ سونٹھ بن جاتی ہے اور اسی نام سے مارکیٹ میں فروخت بھی ہو تی ہے۔ اس میں وٹامن سی کافی مقدار موجود ہوتی ہے
اور تاسیر کے لحاظ سے گرم اور خشک ہے ۔ کئی ہزار برس سے ادرک کے ذریعے مختلف بیماریوں کا علاج کرتے آ رہے ہیں۔ یو نانی اعتبا ء نے اپنی کتاب میں کئی جگہ اس کا ذکر کیا ہے۔ مثلاً حکیم جالی نوش نے فالج میں مفید بتا یا ہے ۔ کئی حکماء کا خیال ہے کہ چین کی مشہور بو ٹیجمسم دراصل ادرک کی ہی قسم ہے۔ دوستو ادرک نہ صرف ذائقے کے لیے بلکہ دواء کے طور پر بھی کام کرتی ہے ۔اور اس کے بے شمار فائدے ہیں۔ اگر آپ ادرک کا استعمال نہیں کر رہے تو
آج ان فوائد کو جاننے کے بعد آپ اس کا استعمال لازمی شروع کر دیں گے۔دوستو آج ہمارا یہ علمیا ء ہے کہ ہم ادویات پر ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن قدرت کی ایسی اشیاء کا استعمال نہیں کرتے جو کہ غذا بھی ہیں اور صحت کی ضمانت بھی۔ آپ نے آ ج تک یہ نہیں سنا ہو گا کہ ایک دواء کئی بیماریوں کے لیے مفید ہو۔ درد کی دواء درد ہی کے لیے کام کرے گی۔ دل کی دوا ء دل کے لیے ہی کام کرے گی۔ اور پیٹ کی دواء پیٹ کے لیے ۔ لیکن اللہ نے قدرتی اشیاء میں قید نہیں رکھی کہ فلاں چیز فلاں فائدہ دے گی۔
اس کے علاوہ اس کا فائدہ نہیں ہے۔اور ادرک بھی انہی قدرتی غذاؤں میںسے ہے کہ جس کے ما ہر ین نے اپنے تجر بات سے بے شمار فوائد بیان کیے ہیں۔ آ ئیے اب آپ کو اس کے کھانے کے چند فوائد بتلاتے ہیں۔ دوستو آپ یہ جان حیران ہو ں گے کہ دیسی ادویات کی تیاری میں ادرک کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ اس کی وجہ ما ہر ین یہ بتاتے ہیں کہ اس سے نظام ِا تنفس کو مضبوط بنانے میں بہت مدد ملتی ہے۔