یورک ایسڈ کم کرنے کا نہایت آسان طریقہ
پیورین کے ٹوٹنے کی وجہ سے جسم میں یورک ایسڈ بنتا ہے جو خ ون سے گردوں تک پہنچتا ہے اور گردوں سے پیشاب کے ذریعے جسم سے باہر نکلتا ہے۔جب یورک ایسڈ جسم سے باہر نہ نکلے تو یہ جسم کے اندر چھوٹے چھوٹے کرسٹل کی شکل میں جوڑوں میں جمع ہونے لگتا ہے۔ اس کی وجہ سے جوڑ بے کار ہو جاتے ہیں
اور مریض کا چلنا پھرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔یورک ایسڈ بڑھنے کا تعلق صرف غیر صحت بخش غذا کھانے سے نہیں ہے بلکہ یورک ایسڈ ذہنی امراض اور دل کے جملہ امراض ہونے کے باعث بڑھ سکتا ہے۔یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے چند عادات کو ترک کرنا پڑتا ہے اور چند غذائی عادات کو اپنی روز مرہ زند گی میں شامل کرنا پڑتا ہے۔یورک ایسڈ بڑھنے کی علامات میں جوڑوں میں درد ہونا،گانٹھے پڑنا،پیر کے انگوٹھوں میں سوجن،جوڑوں میں سوجن،
احتیاط،یورک ایسڈ بڑھنے پر بڑے کا گوش ت کم کر دیں۔کھانے کو زیتون کے تیل کے علاوہ گھی یا دیگر تیلوں میں مت پکائیں۔کم چکنائی والا دودھ استعمال کریں۔شراب اور تمباکو نوشی ہر گز نہ کریں۔اومیگا 3 فیٹی ایسڈ زیادہ استعمال نہ کریں۔سرکہ ایک قدرتی کلینسر اور ڈٹوکسفائر ہے۔سرکہ ہمارے جسم سے فاضل مادہ جس میں یورک ایسڈ شامل ہے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے بلکہ اس میں موجو د میلک ایسڈ یورک ایسڈ کو ٹوڑ کر پیشاب کے ذریعے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے۔ایک گلاس پانی میں ایک چمچ خالص ا?
رگینک سرکہ حل کر کے پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۔یہ محلول 4 ہفتہ تک دن میں دو دفعہ استعمال کرنے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۔لیموں وٹامن سی اور الکلائن سے بھر پور ہوتا ہے۔لیموں کا عرق بظاہر تیزابی خصوصیات رکھتا ہے لیکن اس میں موجود وٹامن سی یورک ایسڈ کو فوری کنٹرول کرتا ہے۔ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۔اس محلول میں حسب ذائقہ شہد یا چینی بھی ملائی جا سکتی ہے۔اس محلول کو صبح نہار منہ چار ہفتہ تک پینے سے جلد فائدہ ہوتا ہے
ا سکے علاوہ وٹامن سی لینے کے لئے ڈکٹر کے مشورے کے مطابق وٹامن سی سپلیمنٹ بھی لئے جا سکتے ہیں۔عام طور پر ذیا بیطس کے مریضوں کا یورک ایسڈ جلد بڑھ جاتا ہےاور وہ ایسی غذا نہیں کھا پاتے جس سے یورک ایسڈ کنٹرول میں آتا ہے۔لہذا ایسے مریض جو ہر پھل اور ہر سبزی نہیں کھا پاتے انھیں روزانہ ایک گاجر اور تین کھیروں کا رس نکال کر پینا چاہئے۔اس جوس سے شوگر بھی کنٹرول ہو گی اور یورک ایسڈ بھی کنٹرول ہو گا۔اسی طرح آپ دیسی اجوائن کا استعمال کرکے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ دیسی اجوائن نہ
صرف یورک ایسڈ کی زیادتی کو کنٹرول کرنے میں مددکرتی ہے ۔بلکہ کولیسٹرول کی زیادتی ،شریانوں کی تنگی ، گیس اور جوڑوں کے درد سے نجات دلاتی ہے ۔ایک چمچ دیسی اجوائن رات کے وقت بھگو کر رکھ دیں۔صبح نہار منہ اسے چھان کر پی لیا کریں۔ یہ کئی طرح کے امراض سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔