جسم کو اندر سے مضبوط کرنے کا نسخہ، طریقہ جانیں اور اپنے جسم کو محفوظ بنائیں

سردیوں کے موسم میں ہمارا نظام ہضم سست ہو جاتا ہے اور ماہرین کے مطابق ہمارا ایمیون سسٹم کا 80 فیصد تعلق نظام انہظام سے ہے اسکے علاوہ سردمی میں ہم پانی کم پیتے ہیں جس سے جسم میں پانی کی کمی ہونے لگتی ہے۔ ایسی حالت میں بیمار پڑنے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔

پپیتا: پپیتا ہماری آنتوں کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔ یہ پیٹ کے بہت سے مسائل کو دور کرتا ہے۔ جو لوگ خالی پیٹ کھاتے ہیں ان کے لیے پپیتا ایک سپر فوڈ ہے۔ پپیتا ہر موسم اور ہر جگہ پایا جاتا ہے۔ آپ اسے آسانی سے اپنے ناشتے میں شامل کر سکتے ہیں۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، دل کے امراض کو دور کرتا ہے اور وزن کم کنے کیساتھ ساتھ صحت کو کئی اور فائدے پہنچاتا ہے

اور سردیوں میں اسے خالی پیٹ کھانا نظام ہضم کی تقویت کا باعث بنتا ہےماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردیوں میں خالی پیٹ کچھ چیزیں کھانے سے نہ صرف بیماریاں دور رہتی ہیں بلکہ آپ دن بھر توانائی سے بھرپور رہتے ہیں۔ اس لیے ہمیں سردیوں میں ان چیزوں کا باقاعدگی سے خالی پیٹ استعمال کرنا چاہیے۔دلیا: جو کے دلیے سے بہتر ناشتہ کوئی نہیں ہو سکتا۔

اگر آپ کم کیلوریز والی اور غذائیت سے بھرپور کوئی چیز کھانا چاہتے ہیں تو دلیا کھائیں۔ یہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے اور آنتوں کو صحت مند رکھتا ہے۔ دلیا کھانے سے زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگتی اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے اور سردیوں میں ناشتے کی ابتدا اس سے کرنا ایمیون سسٹم کو مضبوط بنانے کا باعث بنتا ہے۔شہد اور

نیم گرم پانی: سرد موسم میں اپنے دن کی شروعات نیم گرم پانی اور شہد سے کریں۔ شہد معدنیات، وٹامنز، فلیوونائڈز اور انزائمز سے بھرپور ہوتا ہے جو آنتوں کو بھی صاف رکھتا ہے، شہد کو نیم گرم پانی میں ملا کر پینے سے تمام زہریلے مادے جسم سے باہر نکل جاتے ہیں اور خون صاف ہوتا ہے جس سے سارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات پڑتے ہین ۔

اس کے علاوہ یہ وزن کم کرنے میں بھی بہت کارآمد سمجھا جاتا ہے اور جسم کا بڑھا ہُوا وزن کئی خطرناک بیماریوں کو پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔بھیگے ہوئے بادام: بادام مینگنیز، وٹامن ای، پروٹین، فائبر، اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ بادام ہمیشہ رات کو بھگو کر صبح کھائیں۔ بادام کی سکن میں ایک خاص عنصر ہوتا ہے جو جسم میں غذائی اجزاء کے جذب کو روکتا ہے

اس لیے طبیب حضرات بادام بھگونے کے بعد ان کی کھال اتار کر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں اور سردیوں میں بادام کھانا جسم و دماغ کو قوت دیتا ہے اور سکن کو موسم کی سختی سے بچاتا ہے۔۔ڈرائی فروٹس: ناشتے سے پہلے مٹھی بھر خشک میوہ جات کھانے سے معدہ درست رہتا ہے۔ یہ نہ صرف ہاضمے کو بہتر کرتا ہے بلکہ معدے کے پی ایچ لیول کو نارمل کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اپنی روزمرہ کی خوراک میں کشمش،

بادام اور پستے کو شامل کریں۔ خیال رہے کہ انہیں زیادہ نہ کھائیں وگرنہ نقصان دہ ثابت ہوں گے۔اخروٹ بھگو کر کھانا: بھیگے ہوئے اخروٹ کو بادام کی طرح کھانا زیادہ فائدہ مند ہے۔ اپنے دن کی شروعات رات کو بھگوئے اخروٹ کھا کر کریں۔ بھیگے ہوئے اخروٹ میں غذائی اجزاء زیادہ ہوتے ہیں۔

2-5 اخروٹ رات کو بھگو دیں اور صبح اٹھ کر خالی پیٹ کھائیں یہ آپ کے جسم کو حیرت انگیز توانائی مہیا کرے گا اور آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بنا کر آپ کے جسم کو وائرل بیماریوں سے بچانے کا باعث بنے گا۔

Comments are closed.