سانس پھولنا، رکنا، تنگ ہونا اور دھڑکن تیز ہونے کا علاج
سانس پھولنا اور دل کی دھڑکن تیز ہونے کا علاج۔ سانس کا رکنا، پھولنا، سانس کی تنگی سب ختم۔ اگر دل کی دھڑکن کے تیز ہونے کے ساتھ ، چکر آئیں ، بے ہوشی آئے، بولنے میں مسئلہ
، جسم کا سن ہونا، جسم کی کمزوری ہوجانا ، تو یہ خطرے کے سائن ہوتے ہیں۔ میرے پاس بہت سارے مریض آتے ہیں۔ میرے دل کی دھڑکن بہت تیز سی محسوس ہوتی ہے۔یا بہت فاسٹ محسوس ہوتی ہے۔
اس کے ساتھ گھبراہٹ ، بے چینی ، سانس کے اکھڑنے کا مسئلہ۔ یہ بہت کامن علامات ہیں۔ جس سے آپ کے پاس نوجوان اور بوڑھے دونوں محسوس کرتے ہیں۔ اس کی کیا وجوہات ہیں ان کو کیسے علاج کرنا چاہیے؟ دل کی دھڑکن کا زور سے محسوس ہونا یا
جسے ہم میڈیکل اصلاحات میں Palpitationکہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس کے ساتھ بہت کامن مریض اس میں آتے ہیں۔اگر اس پر بات کی جائے تو اس کو تین حصوں میں تقسیم کیاجاسکتا ہے۔ ایک وہ ہیں جن کی دل کی دھڑکن ویسے بھی تیز ہورہی ہے۔ لیکن یہ ابھی سیر س بیماری نہیں ہے۔پھر ا س میں کچھ خاص علامات ہوتی ہیں
جن میں دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوسکتی ہے۔یا پھر دل کی دھڑکن تیز ہوسکتی ہے ۔ یا پھر دل کی کچھ اپنی وجوہات ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن یاربط میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔ اس میں جو سب سے زیادہ کامن فیکٹر ہے وہ ہ انزائٹی یا گھبراہٹ یا سائیکالوجیکلی آپ کو ڈر محسوس ہو تا ہے۔ خوف محسوس ہوتا ہے یا بے چینی محسوس ہوتی ہے۔جو دوسری نمبر ہے ا س میں کچھ ایسی بیماریاں ہیں۔
جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن تیز ہوسکتی ہے۔ جیسے تھائی رائیڈ کی بیماری ہے۔یہ ہارمونز آپ کے جسم میں زیادہ ہیں۔ جو آپ کی دل کی دھڑکن کو تیز کردیتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ میں خون کی کمی ہے۔ یا آکسیجن کی کمی ہے تواس وجہ سے بھی دل کی دھڑکن ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ آپ میں ڈی ہائیڈ ریشن کی علامات ہیں۔ یہ کسی بھی وجہ سے ہوسکتی ہے۔
پانی کی کمی کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ یا آپ کو پاخانے کے ساتھ نمکیات اور پانی کی کمی ہورہی ہے۔ یا بہت زیادہ الٹی آرہی ہے۔یہ اکثر گرمیوں میں ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہارٹ کی دھڑکن بہت تیز ہوجاتی ہے۔ تو گھبراہٹ اور دل کے دھڑکن کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ عام بیماریاں ہیں جو دل کےربط کو بے ترتیب کرسکتے ہیں۔
جس میں الیکٹر ولائیٹ ان بیلنس بھی ہوسکتا ہے۔ تو یہ وہ بیماریاں ہیں جو آپ کے دل کے علاوہ ہیں جو آپ کی دھڑکن کو متاثر کرسکتے ہیں۔تیسرے نمبر وہ وجوہات آتی ہیں جو دل سے تعلق رکھتی ہیں۔اس میں جو دل کے ساتھ ربط ہے ا س میں جو الیکٹرولائیٹ کا جو سرکٹ ہے۔ اس میں کوئی مسئلہ ہے۔
اور اس کی وجہ سے دل کی دھڑکن تیز بھی ہوسکتی ہے۔ اس میں بے ترتیبی بھی آسکتی ہے۔ کچھ والوز کی تنگی ہوتی ہے اس کے ساتھ بھی جڑی ہوتی ہیں۔ کچھ ادویات بھی ایسی ہوتی ہیں جوآپ کے دل کی دھڑکن کوتیزکرسکتے ہیں۔