چائنہ کی لڑکیوں کے حسن کے پیچھے چھپا راز جان کر حیران رہ جائیں گے
خوبصورتی ہر عورت کو پسند ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتی ہوں، خصوصاً چین میں رہنے والی خواتین اپنی جلد کا خیال بہت زیادہ رکھتی ہیں، جس قدر بیوٹی پراڈکٹ یہ استعمال کرتی ہیں اس سے زیادہ یہ گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتی ہیں۔ ایسی ہی کچھ چینی لڑکیوں کی خوبصورتی کا راز ہم آپ کو بتا رہے ہیں
جس کو استعمال کرکے آپ کی جلد بھی حسین ہو جائے گی۔٭ پودینے کے پتوں کا پیسٹ چہرے پر ہفتے میں 3 مرتبہ لگاتی ہیں، یہ جلد کی صفائی اور فیئرنس کو نکھارنے میں بہت مدد دیتا ہے۔٭ چاول کے پانی کو باقاعدگی سے چہرے پر لگاتی ہیں اور بالوں کو بھی اسی سے دھوتی ہیں، کچھ خواتین تو اسپیگھٹی کے بھیگے ہوئے پانی سے بھی چہرہ دھوتی ہیں۔٭ صندل کی لکڑی کے بھیگے پانی میں زعفران ایک چمچ مکس کرتی ہیں اور دودھ کے ساتھ چہرے پر لگاتی ہیں، اسی لئے یہ اتنی فریش اور حسین نظر آتی ہیں