ٹانگوں میں کڑول پڑنا، علامات، اسکے اسباب اور علاج
ہم میں سے کئی لوگوں کو نس چڑھ جانا ٹانگوں اور پنڈلیوں میں کھنچاؤ اور درد محسوس ہونا ایسی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے
رات کو سوتے وقت اچانک پنڈلیوں یا ٹانگوں میں اینٹھن ہوتی ہے اور کچھ وقت کیلئے شدید درد ہوتا ہے ۔ نس پر نس چڑھ جاتی ہے البتہ کچھ وقت کے بعد ٹھیک ہوجاتا ہےکبھی اس کے ساتھ ٹانگوں یا پیروں میں جلن بھی ہوتی ہے سوئیاں چبھتی محسوس ہوتی ہیں۔ اور ٹانگیں سن ہونا شروع ہوجاتی ہیں
۔زیادہ تر لوگ اس کے اصل سبب کو تلاش کرنے کی بجائے کوئی درد کی گولی کھا کر گزارا کردیتے ہیں یہ اس کا سہی علاج نہیں ہے اس سے مرض اندر بڑھتا رہتا ہے اور گولیوں کا مسلسل استعمال کرنے سے معدہ جگر اور گردوں کی خرابی کیساتھ ہائی بلڈپریشر جیسا مسئلہ بھی پیدا ہونے لگتا ہے اس مسئلے کو بلکل بے پرواہ نہیں ہونا چاہیے ۔
بہت آسان گھریلو نسخوں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کا استعمال کرکے باآسانی اس مسئلے پر قابو پاسکتے ہیں ۔ا س مرض ظاہری اسباب میں ایک ہیجگہ پر بیٹھے رہنے سے یا لمبے وقت تک ایک ہی پوزیشن پر کھڑے رہنا اور لمبے سفر میں پیدل چلنا شامل ہے اس کے علاوہ جو لوگ دن بھر بیٹھے کام کرتے رہتے ہیں
اور کسی بھی طرح کی ایکسرسائز یا جسمانی محنت بلکل نہیں کرتے اور کسی قسم کی جسمانی کاموں میں شامل نہیں ہوتے ہیں ایسے لوگوں کے اعصاب کمزور ہوجاتے ہیں۔ پٹھوں اور نسوں میں کمزوری پیدا ہونے لگتی ہے ۔ بلڈ سرکولیشن بہتر نہ ہونے کیوجہ سے ٹانگوں اور پنڈلیوں کی طرف دوران خ و ن بہتر نہ ہونے کے باعث ٹانگیں سن ہونے لگتی ہیں
اور ان میں کھنچاؤ درد اور اینٹھن ہونے لگتی ہے جبکہ اچھی صحت بخش غذاؤن کے بجائے غیر صحت مندغذاؤں کا استعمال کرنا ۔ پھل سبزیاں اور گ و شت مچھلی کے بجائے فاسٹ فوڈ، جنک فوڈ کولڈڈرنکس معدہ سے بنی چیزیں ۔ تلی ہوئی چیزیں اور مصنوعی غذاؤں کا زیادہ استعمال کرتے رہنے سے ہمارے جسم میں ضروری نیوٹرنٹس کی کمی ہوجاتی ہے
خاص طور پر آئرن ، کیلشیم اور وٹامنز کی کمی کے باعث خ و ن کی کمی ہوتی ہے ۔ جسم میں کمزوری اور سستی ہوجاتی ہے پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں دوران خ و ن میں خلل واقع ہونے لگتا ہے جسم میں پانی کی کمی ، گردوں کی خرابی ، یورک ایسڈ کی زیادتی ، وزن کا بڑھ جانا یا موٹا ، ٹینشن ،شریانوں کی تنگی ، ش ر ا ب نوشی کی کثرت اس کے بنیادی اسباب شامل ہیں۔
ہاتھوں پیروں کے سُن ہونے کا مسئلہ ہے اعصابی کمزوری کیساتھ دماغی کمزوری اور نظر کی کمزوری کی شکایت پائی جاتی ہے ایسے میں مچھلی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کو ٹانگوں میں یا پنڈلیوں میں اینٹھن ہوتی ہے ایسے لوگوں کو انجیر کا استعمال کرنا چاہیے ۔ انجیر اعصاب کی سختی اور تناؤ کو کم کرکے کھنچاؤ جیسے مسئلے سے نجات دلانے میں مدد کرتی ہے ۔
اسی طرح آپ دیسی اجوائن کا استعمال کرسکتے ہیں جو کہ نسوں میں دوران خ و ن کو بہتر بناتی ہے بلاکیج اور تنگی کو دور کرتی ہے ۔السی کا استعمال کریں جس میں میگنیشیم کی اچھی مقدار پائی جاتی ہےاس میں کیلشیم کاپر آئرن اومیگاتھری فیٹی ایسڈ اور پوٹاشیم بھی موجود ہوتے ہیں۔یہ تینوں چیزیں نسو ں اور پٹھوں کیلئے مفید ہیں۔