زندگی بھر کے نچوڑ ٹوٹکے جو آپ کی زندگی آسان بناسکتے ہیں

ہماری صحت کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ ہماری طرزِ زندگی ہے، اگر آپ بڑے بوڑھوں یا حکیموں کے بتائے ہوئے صحت سے جُڑے چند ٹوٹکے آزما لیں تو کسی حد تک اپنی صحت کی حفاظت یقنی بنا سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو چند ایسے آسان نسخے بتائیں گے جن کو روزانہ اپنا کر آپ اپنی زندگی کو بےحد آسان بنا سکتے ہیں اور ان میں کوئی وقت بھی درکار نہیں ہوتا۔

صحت کے مسائل سے جُڑے چند ٹوٹکے

ناخنوں پر سرسوں کا تیل لگائیں

ہر تیسرے دن ہاتھوں اور پاؤں کے ناخن کاٹیں چاہیں تھوڑے تھوڑے ہی کیوں نہ ہوں اور ان پر سرسوں کا تیل لگائیں، ایسا کرنے سے یادداشت تیز، حافظہ قوی، اعصابی کمزوری سے نجات، قبل از وقت بڑھاپا نہیں آئے گا، گھٹنے اور جوڑمضبوط ہوں گے، نظر کی کمزوری کا بہترین علاج ہے دل و دماغ پر مثبت اثرات ہوں گے، جوانی بھی شاندار ہوگی اور بوڑھاپا بھی جاندارہو گا۔

ناف میں تیل لگائیں

صبح وشام تھوڑا سا تیل انگلی پر لگا کر ناف میں لگائیں یوں تو یہ بظاہر چھوٹا سا ٹوٹکہ ہے لیکن بہت مفید اور مؤثر ہے، ایسا کرنے سے ڈپریشن، دماغ میں خشکی، بھول جانے کا مرض ،آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جانا اور سر چکرانا، سستی کاہلی اور ڈھیلا پن ان سب سے نجات کے لیے یہ ٹوٹکہ لاجواب ہے اس کی علاوہ یہ نظر کو بھی تیز کرتا ہے۔

پاؤں کے درد سے نجات کے لئے انگوٹھے کا مساج

اگر پاؤں میں درد رہتا ہے اور کسی طرح آرام نہیں آتا تو روزانہ پاؤں کے انگوٹھے پر سرسوں کےتیل سے مساج کرلیا کریں ۔ درد بالکل غائب ہو جائے گا۔

سردیوں میں سن باتھ ضرور لیں

سردی کے موسم میں ٹھنڈ اور وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہمارے جسم میں اکثر درد بیٹھ جاتا ہے اس ہی لئے کہا جاتا ہے کہ سردی کے موسم میں روزانہ ایک گھنٹہ دھوپ میں بھی ضرور بیٹھنا چاہیے سورج کی شعاعیں ہمارے بدن میں نہ صرف حرارت پیدا کرتی ہیں بلکہ طاقت بھی دیتی ہیں اسی کو اہل مغرب سن باتھ کہتے ہیں جو ان کے ہاں بڑا مقبول ہے۔

جوڑوں کے درد اور سوجن سے نجات

جوڑوں کے درد اور سوجن دور کرنے کیلئے سات عدد چھوہارے اور پانچ ماشے پسی ہوئی سونٹھ دودھ میں جوش دے کر صبح نہار منہ پینے سے بے حد فائدہ ہوتا 

Comments are closed.