سات ایسی فائدہ مند دعائیں جن کا اہتمام ضرور کرنا چاہیے

بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع العليم(اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جس کے نام کے ساتھ زمین اور آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی ہے،

وہ سننے اور جاننے والا ہے)۔اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: جو بندہ اس دعا کو صبح شام روزنہ تین مرتبہ کہتا ہے تو کوئی چیز اس کو نقصان نہیںپہنچا سکتی ہے۔(ترمذی: 3388)۔رضيت بالله رباً، وبالإسلام ديناً،وبمحمد صلى الله عليه وسلم نبياً(میں اللہ تبارک و تعالی کے رب ہونے کے اعتبار سے، اسلام کو بحیثیت دین ماننے، اور محمدﷺ کے نبی ہونے سے راضی ہوں)۔نبی ﷺ نے فرمایاجب کوئی بندہ صبح اور شام کرتے وقت

اس دعاکو تین مرتبہ کہتا ہے : ‘‘رضيت بالله رباً وبالإسلام ديناً وبمحمد صلى الله عليه وسلم نبياً’’ تو اللہ کا حق ہے کہ اللہ اس شخص سے قیامت کے دن راضی ہو جائے۔(أحمد: 18967)۔اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت، خلقتني وأنا عبدك، وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت، أعوذ بك من شر ما صنعت، أبوء لك بنعمتك علي، وأبوء لك بذنبي فاغفر لي، فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت.(اے اللہ تو میرا رب ہے،

تو نے مجھے پیدا کیا، میں تیرا بندہ ہوں، میں اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد اور تیرے وعدہ پر ہوں۔ میں تیرے ذریعہسے اس شر سے پناہ چاہتا ہوں جس کا میں نے ارتکاب کیا ہے، میں تیرے سامنے تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں جس کو تو نے میرے اوپر کیا ہے۔ اے اللہ تو مجھے بخش دے کیوں کہ تیرے علاوہ کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں)۔اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا : جس نے دن میں اس پر یقین کرتےہوئے پڑھا اور اسی دن شام ہونے سے پہلے اس کا انتقال ہو گیاتو وہ اہل جنت میں سے ہے اور جس نے یہ دعا رات میں یقین کرتے ہوئے کہا

اور صبح ہونے سے پہلے اس کا انتقال ہو گیا تو ایسا شخص جنتی ہے۔(بخاری: 5947)۔أصبحنا وأصبح الملك لله، والحمد لله، لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك، وله الحمد، وهو على كل شيء قدير، رب أسألك خير ما في هذا اليوم وخير ما بعده، وأعوذ بك من شر ما في هذا اليوم وشر ما بعده، رب أعوذبك من الكسل، وسوء الكبر، رب أعوذ بك من عذاب في النار وعذاب في القبر (مسلم 2723)میں نے اور کائنات نے اللہ کے ليے صبح کی۔ اللہ ہی حقیقی معبود ہے، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے حمد و ثناء ہے،

اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس دن اور اس کے بعد (کے دنوں)کے خیر کا سوال کرتا ہوں، اور میں اس دن اور اس کے بعد کے (دنوں کے) شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اے اللہ میں تجھ سے سستی اور کبر کی برائی سے پناہ چاہتا ہوں، اے اللہ میں تجھ سے عذاب قبر اور جہنم کے عذاب سے پناہ چاہتا ہوں۔ اور جب بندہ صبح کرے تو صبح کے الفاظ کو شام سے بدل دے

Comments are closed.