درود ابراہیمی کا سات دن کا وظیفہ اور ہر جائز حاجت پوری
جو شخص مجھ پر ایک دن میں پچاس بار درود پاک پڑھے قیامت کے دن میں اس سے ہاتھ ملاؤں گا ۔ جس دن کوئی کسی کے ساتھ نہیں ہوگا ۔ درود پاک پڑھنے والے کی شان یہ ہوگی کہ آپﷺ اس کے ساتھ قیامت والے دن مصافحہ کریں گے
۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا قیامت کے دن میرے نزدیک ترین وہ لوگ ہوں گے جو سب سے بڑھ کر مجھ پر درود پاک بھیجتے تھے ۔ حضرت ابوبکر صدیق ؓ ارشاد فرماتے ہیں آپﷺ پر درود شریف پڑھنا گناہوں کو اسطرح مٹا دیتا ہے ۔جس طرح ٹھنڈا پانی آگ کو بجھا دیتا ہے ۔ ایک مرتبہ حضور نبی کریم ﷺ تشریف لائے تو آپﷺ کے چہرے پر خوشی ظاہر ہورہی تھی
۔لوگوں نے عرض کیا کیا وجہ ہے توآپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میرے رب کا پیغام آیا کہ تیری اُمت میں سے جوشخص ایک مرتبہ درود شریف پڑھے گا تو اس کے نامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھی جائیں گی دس گناہ مٹا دیئے جائیں گے اور دس درجات بلند کردیئے جائیں گے ۔درود ابراہیمی وہ درود ہے
جو نماز کے اندر پڑھا جاتا ہے ۔آپﷺ کی ذات یہ درود پاک پڑھنا اتنا بہترین عمل ہے کہ اللہ کریم اس درود پاک کے صدقے انسان کی حاجتوں کو اور خاص مقاصد ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ ان میں کامیابی عطاء فرماتے ہیں۔ آپ یہ وظیفہ کریں گے تو زندگی میں تبدیلی نظر آئیگی اور آپکے مقاصد اور مسائل حل ہوتے نظر آئیں گے ۔سات دن لگاتار ایک ٹائم مختص کرلیں
سات دن لگاتار درود ابراہیمی111 مرتبہ روزانہ آپ نے درود ابراہیمی پڑھنا ہے درود پڑھتے وقت جو مصائب ہیں ۔درود شریف پڑھنے کے بعد اللہ رب العالمین کے حضور دعا کرنی ہے کہ رب کریم مجھے میرے مقاصد کے اندر کامیابی عطاء فرما سات دنوں کے اندر ہی اللہ کریم آپ پر رزق کے دروازے کھول دیں گے ۔ درود شریف ایک ایسا عمل جو صحابہ کرام اور اولیاء کرام نے اس کا وظیفہ رکھا ہوا تھا ۔