اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر غیر مسلم نوجوان نے مذہب اسلام قبول کرلیا
احمدیار(این این آئی) اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر غیر مسلم (قادیانی) نوجوان نے مذہب اسلام قبول کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق محلہ ضیاء نگر میں مدرسہ جامعہ حیدریہ میں قاری عبدالستار حیدری کے ہاتھوں پر کلمہ طیب پڑھ کرغیر مسلم (قادیانی ) نوجوان خرم دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا اس کا نیا اسلامی نام محمد خرم شہزاد رکھ دیا گیا اس موقع پر اتحادالعماء اہلسنت والجماعت عارفوالا کے صدر حافظ عبدالناصر ، قاری محمدآصف ،مدرسہ ہذا کے صدر محمد لطیف رحمانی سمیت عوام کی کثیر تعداد موجودتھی ۔ نئے مسلم محمد خرم شہزاد نے (این این آئی) کو بتایا کہ میرا تعلق پھول نگر پتوکی سے ہے مجھے قادیانیوں نے جرمنی کا ویزہ بھی دیا تھامیں نے سب کچھ چھوڑ کر اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر دین
اسلام قبول کیا ہے مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے مذہب اسلام ہمیں امن ،یگانگت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔آخر میں مولانا محمدرضوان نے خصوصی طورپر دعاکروائی۔