جمعہ کو عصر کی نماز کے بعد قرآن کی یہ آیت پڑھیں
حضرت علی سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ نے فرمایا ہر چیز کے لیے حسن وجمال اور خو بصورتی ہے ۔ اور قرآن کا حسن و جمال اور خوبصورتی سورہ رحمٰن ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ سورہ رحمٰن کو قرآن کی زینت کہا جاتا ہے۔
آج کا وظیفہ اس مبارک سورہ کا ہے جوآپ نے جمعہ کے دن کرناہے۔ عمل بہت قیمتی اور مجرب ہے اگر آپ نے اس عمل کو یقین کامل کے ساتھ کیا تو انشاءاللہ جائے نماز سے اٹھنے سے پہلےآپ اللہ سے اپنی حاجت پوری کروا لیں گے۔
آپ ﷺ نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا اور فرمایا اس میں ایک گھڑی ایسی ہے ۔جس میں کوئی مسلمان نماز پڑھے اور اللہ تعالی سے کچھ مانگے تو
اللہ اس کی دعا قبول کرتا ہے اور وہ گھڑی عصر کے بعد کی گھڑی ہے۔ اس وظیفہ کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے نماز عصر کے بعد اپنی جگہ پہ بیٹھ جانا ہے اور ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں آپ کو قرآن پاک میسر ہو۔ وظیفہ کا طریقہ ہے کہ آپ نے سب سے پہلے درود امی اکتالیس بار پڑھنا ہے،اسکے بعد سورہ رحمٰن کی تلاوت شروع کرنی ہے۔
جب اس آیت فبای الاءِ ربکما تکذ بن پر پہنے تو آپ نے اس آیت کے بعد ۱۰ مرتبہ یہ آیت لا الہ الاللہ لملک الحق المبین کو پڑھنا ہے جتنی بار بھی سورہ رحمٰن کے اندر فبای الاءِ ربکما تکذ بن آئے آپ نے اسکے بعد ۱۰ مرتبہ لا الہ الاللہ لملک الحق المبین یہ آیت پڑھنی ہے۔
اس آیت کو پڑھتے وقتآپ نے اپنے ذہن میں اپنی حاجت کو رکھنا ہے۔اور اس طرح سے سورہ رحمٰن کی تلاوت مکمل کرنی ہے۔ جب سورہ رحمٰن کی تلاوت مکمل ہو جائے تو آپ نے پھر اکتالیس مرتبہ درود امی کو پڑھنا ہے
۔ اس کے بعد دعا مانگنے ست پہلے آپ نے ۱۰۱ مرتبہ استغفار پڑھنا ہے ۔ اس کے بعد آپ نے اللہ سے نہایت عاجزی کے ساتھ اپنی دعا مانگنی ہے ۔ انشاءاللہ آپ کی دعا ضرور قبول ہوگی جیسا کہ ہم سب ہی اس بات سے بہت ہی اچھے سے واقف ہیں کہ زندگی میں ہمیں کبھی نہ کبھی وظائف کا سہارا لینا پڑتا ہے کیونکہ ان وظائف میں بہت طاقت ہو تی ہے۔ ایک مسلمان کا یقین ہو نا چاہیے کہ
وظائف میں بہت طاقت ہو تی ہے اور اگر مسلمان یا انسان ان وظائف کو کامل یقین کے ساتھ کر لیتا ہے تو اس کی جو بھی دلی مرادیں ہوں گی وہ پوری ہو جا ئیں گی اور اس کو پتہ تک نہیں لگے گا تو ہمیں چاہیے کہ ہم جو بھی وظیفہ کر یں اس کو کامل یقین کے ساتھ کر یں تا کہ ہماری جو بھی حاجت ہو وہ پوری ہو جا ئے اور ہم اپنی زندگی میں خوشحال ہو سکیں۔ اللہ ہمیں اس سب کی توفیق دیں۔