چادر اوڑھ کر سونا اور اس کے فوائد
ایک عالم کے بیان میں سنا کہ چادر اوڑھ کر سونا چاہئے کیونکہ چادر اوڑھ کر سونا تمام انبیاء کی سنت ہے ۔ تب سے میں چادر اوڑھ کر سوتا ہوں چاہے گرمیوں کا موسم ہو۔ کیا یہ بات درست
ایک عالم کے بیان میں سنا کہ چادر اوڑھ کر سونا چاہئے کیونکہ چادر اوڑھ کر سونا تمام انبیاء کی سنت ہے ۔ تب سے میں چادر اوڑھ کر سوتا ہوں چاہے گرمیوں کا موسم ہو۔ کیا یہ بات درست ہے ؟ اگر کپڑے پہنے ہوں تو کیا تب بھی اوڑھنی چاہیے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم چادر بکثرت استعمال فرماتے تھے اور آپ کوچادر پسند بھی تھی اور بعض روایات سے سوتے وقت چادر کا اوڑھنا بھی ثابت ہے، لیکن کسی روایت میں یہ بات نہیں ملتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سردی گرمی ہر موسم میں چادر اوڑھ کر سونے کا اہتمام فرماتے ہوں، اور جن روایات میں جزوی طور پر چادر اوڑھ کر سونے کا ذکر آیا ہے وہ ضرورت یا کسی عارضی مصلحت پر محمول ہوسکتی ہیں، البتہ اگر آدمی بیوی کے علاوہ اور لوگوں کے ساتھ سوئے یا وہاں دوسرے لوگ آسکتے ہوں تو بہتر یہ ہے کہ گھٹنوں سے لے کر سینہ کے قریب تک چادر یا کوئی کپڑا وغیرہ ڈال کر سوئے۔