لڑکی کی سانس نکل رہی تھی، پھر معجزہ!!
آج آ پ کو ایک ایسی لڑکی کا واقعہ سنائیں گے ۔ کہ جس کو قرآن پاک سے معجزاتی طور پر شفاء حاصل ہوئی۔ اور اس لڑکی نے بستر مرگ سے نئی زندگی پائی۔ یہ سب کیسے ہوا؟
یہ سب کچھ آپ کو بتائیں گے۔ یادرہے کہ قرآن پاک لاریب کتاب ہےاور یہ اللہ کا کلام ہے اس کی ہر بات حق اور سچ ہے۔جس میں ذرا برابر شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ جس نے بھی قرآن کریم کو کامل یقین کے ساتھ پڑھا ہے۔ اور جس بھی مقصد کےلیے پڑھاہے۔ اس کی مراد کو اللہ تعالیٰ نے پورا کیا ہے۔ اور جہاں تک بات قرآن پاک کے شفاء ہونے کی ہے یہ تو خود اللہ تعالیٰ نے فرمادیا ہے: قرآن مومنوں کےلیے شفاء ہے ۔
پھر اس بات میں کیا شک ہے؟ لیکن افسوس آج کا مسلمان باقی ہر چیز میں تو شفاء تلاش کرتا پھرتا ہے لیکن قرآن سے رجوع نہیں کرتا۔ آپ کو اس لڑکی کا واقعہ سناتے ہیں ۔ جس سے قرآن پاک کا معجزہ ہو۔ اوراس لڑکی ناقابل یقین طور پر شفاء حاصل ہوئی۔ یہ واقعہ سعودی عرب کا واقعہ ہے جب ایک کینسر کی مریضہ جس کے علاج سے ڈاکٹروں نے بھی ہار مان لی تھی جس کے بارے میں یہ کہہ دیا تھا ابھی اس کے چند دن باقی ہیں۔ اس کا بچنا محال ہے
۔ لیکن معجزاتی طور پر یہ لڑکی کچھ دن بعد صحتیاب ہوگئی۔ تو سب لوگ حیران رہ گئے کہ جس لڑکی کا کینسر آخری اسٹیج پر تھا جس کا ڈاکٹر نے کہہ دیا تھا کہ یہ نہیں بچے گی۔ یہ کس طرح صحتیاب ہوگئی؟ جب اس لڑکی سے پوچھا گیا کہ یہ کیسے ممکن ہوا ؟ تو اس لڑکی نے بتایا ہے کہ جب ڈاکٹرز نے میرے علاج سے انکار کردیا۔ تو میں سمجھ گئی تھی ۔ اب دنیا کی کوئی دوائی نہیں ہے۔جس سے میرا علاج کیاجائے۔اور مجھے یقین ہوگیا اب میرا علاج اگر کسی چیز سے ممکن ہے ۔تو وہ قرآن ہی ہے ۔
لہٰذ امیں نے قرآن پاک کی تلاوت شروع کردی۔ میں نے قرآن پاک کی جو آیت مجھے یاد تھی ان کو پڑھتی تھی۔ اور اپنے اوپر دم کرتی تھی ۔ اور پورے یقین کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کرتی ۔ کیونکہ میں جانتی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں قرآن کو شفاء کہا ہے۔ اور اللہ کی بات تو جھوٹ نہیں ہوسکتی ۔ اور میری صحت کا راز یہی ہے اللہ تعالیٰ نے اس قرآن کی بدولت مجھے نئی زندگی اور صحت عطا کی ہے۔ اب آپ کو ریسر چ کےبارے میں بھی بتاتےہیں جس میں قرآن پاک کی آیات کے شفاء ہونے کا انکشاف کیاگیا ہے۔
اس میں انکشاف کیاگیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کی آیتوں میں ایسی عجیب وغریب زبان استعمال کی ہے جسے خلیے بھی سمجھتے ہیں۔جیسا کہ سورت الانفال کی آیت نمبرچوبیس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی پکا ر پر ” لبیک ” کہو۔ جبکہ رسول تمہیں اس چیز کی طرف بلائےجو تمہیں زندگی بخشنے والی ہے اس آیت کریمہ میں یہ بتایاگیا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآنی آیات میں ہمارے لیے زندگی ودیعت کررکھی ہے۔چنانچہ اگر کسی بیماریا سست خلیے پر اللہ تعالیٰ کاکلام پڑھاجائے۔ تو وہ خلیات تروتازہ ہوجاتے ہیں۔ ان میں زندگی بحال ہوجاتی ہے
۔ اور امراض کی مدافعت کی قدرت بڑھ جاتی ہے ۔ یہی سے ہمیں یہ روشنی ملتی ہے کہ مخصوص امراض پر مخصوص قرآنی آیات پڑھ کر پھونکنےسے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم کی بدولت شفاء ملتی ہے۔