یہ ایک کلمہ دنیا کے تمام غم، تکلیف، مصیبت کا علاج ہے
اور مشکل سے دوچار ہوئے۔اللہ تعالیٰ نے آپؑ کو مچھلی کے پیٹ میں قید کر دیا۔فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ پس اپنے رب کا فیصلہ صادر ہونے تک صبر کرو اور مچھلی والے (یونس علیہ اسلام) کی طرح نہ ہو جاؤ، جب اُس نے پکارا تھا اور وہ غم سے بھرا ہوا تھا۔ایک اور جگہ اللہ تعالی فرماتے ہیں
:وَذَا النُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ۔مچھلی والے (حضرت یونس علیہ السلام) کو یاد کرو! جبکہ وه غصہ سے چل دیا۔اور خیال کیا کہ ہم اسے نہ پکڑ سکیں گے۔لیکن حضرت یونس علیہ السلام کو جوں ہی احساس ہوا کہ اُن سے غلطی ہو گئی ہے ، انہوں نے اپنے آپ کو ملامت کیااور مچھلی کے پیٹ کے اندھرے قید خانے سے اللہ کو پکارا ۔فَنَادَىٰ فِي الظُّلُمَاتِ أَن لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ بالآ خر
وه اندھیروں کے اندر سے پکار اٹھا کہ الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں اپنے نفس پر ظلم کیا۔نوٹ کیجئے۔؎حضرت یونس علیہ السلام نے اللہ کی قید خانہ سے رہائی کیلئے توحیدِ باری تعالیٰ کا ہی سہارا لیا اور اللہ کی ہی پاکی بیان کی ۔۔۔۔ کسی نبی ولی یا اللہ کے کسی برگزیدہ بندے کو نہیں پکارا اور نہ ہی اللہ کے سوا کسی اور کا وسیلہ نہیں پکڑا۔حضرت یونس علیہ السلام نے کہا لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنتَ یعنی لَّا إِلَٰهَ إِلَّا اللہ جو کہ کلمہٴ توحید ہے اور کہا سُبْحَانَكَ یعنی سبحان اللہ جو کہ ا لله تعالی کی تسبيح ہے اور پھر إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ اپنے غلطیوں کا اقرار و
اعتراف اِن لفظوں میں کیا۔کہ بیشک میں اپنے نفس پر ظلم کرنے والوں میں سے ہوں ۔۔ اس جملے میں اِن باتوں کا اعتراف ہے کہ اے اللہ میں نے تیرے حکم کا انتظار نہ کرکے تیرا کچھ نہیں بگاڑ ا اور مجھے اس قید میں ڈال کر تو نے مجھ پر کویٴ ظلم نہیں کیا کیونکہ تو اس سے پاک ہے کہ کسی پر ظلم کرے یہ تو ہم انسان ہی ہیں جو جلد باز ہیں نا شکرے ہیں اور بے صبرے ہیں اور اپنے ہی جان پر ظلم کرنے والے ہیں۔تب ہمارے غفور الرحیم رب نے نہ صرف اپنے نبی کی دعا قبول کی
اور انہیں غم (قید) سے نجات بخشی بلکہ یہ بھی فرما دیا کہ جو بھی مومن بندہ یہ دعا مانگے گا اُسے نجات ملے گی:فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذَٰلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِينَ پس ہم نے ان کی دعا قبول فرما لی اور ہم نے انہیں غم سے نجات بخشی، اور اسی طرح ہم مومنوں کو نجات دیا کرتے ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین