چرواہے نے معاشرت کرنے کی شرط پر پانی دینے کا وعدہ کیا

منقول ہے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پاس ایک عورت کا مقدمہ پیش ہوا جس نے پیاس کی شدت کی وجہ سے ایک چرواہے سے پانی مانگا اور ۔

اس چرواہے نے اسے اس شرط پر پانی دینے کا وعدہ ما کیا کہ وہ اس کے ساتھ ہم بستری کرے گی ۔اس عورت نے پیاس کی شدت کی وجہ سے وعدہ کر لیااور بامر مجبوری اپنے ساتھ فعل بد کی اجازت دے دی ۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پاس اکابر صحابہ کرام تشریف فرما تھے جن میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ بھی تھےآپ رضی اللہ عنہ نے اس معاملہ پر مشورہ طلب کیا تو حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا

چونکہ اس نےیہ فعل بد بامر مجبوری کیا لہذا اسے چھوڑ دیا جاۓ ۔ آپ راضی اللہ عنہ نے حضرت علی المرتضی کے فیصلے کو سراہتے ہوۓ اس عورت کو جانے کا حکم دے دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments are closed.