مشکلات میں آسانی اور رزق میں فراخی کے لیے یہ سورت پڑھیں

رزق کیلئے سورہ فاتحہ کا یہ عمل کریں ہم آج آپ کو ایک ایسا پاور فل وظیفہ بتانے جا رہے ہیںاگر آپ مالی طور پر بہت زیادہ تنگ دستی کا سامنا کررہے ہیں

یا آپ بے روز گار ہیںآپ نے سب سے پہلے اول و آخر درود ابراہیمی گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھنا ہے۔اس کے بعد آ پ نے نوے مرتبہ سورة فاتحہ کو پڑھنا ہے۔سورة فاتحہ کو پڑھنے سے پہلے ہر مرتبہ آپ نے پہلے بسم اللہ پڑھنی ہے۔

اور پھر اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا کریں۔دوسرے دن آپ نے پھر اول و آخر دس دس مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے اور درمیان میں اسی مرتبہ سورة فاتحہ کو پڑھنا ہے۔اور پھر تیسرے دن آپ نے نو نو مرتبہ اول و آخر درود ابراہیمی کو پڑھنا ہے

اور درمیان میں ستر مرتبہ سورة فاتحہ کو پڑھنا ہے چوتھے دن آپ نے آٹھ آٹھ مرتبہ اول و آخر درود ابراہیمی اور درمیان میں ساٹھ مرتبہ آپ نے سورة فاتحہ کو پڑھنا ہے۔اور پانچوے دن آپ نے اول و آخر سات سات مرتبہ درود ابراہیمی اور درمیان میں پچاس مرتبہ سورة فاتحہ کو پڑھنا ہے۔

اور آپ نے اسی طرح باقی دونوں سن بھی اسی طرح ایک بار درور اور دس مرتبہ سورة فاتح کم کرکے پڑھنی ہے۔ اور آخر اللہ کے حضور رو کر دعا مانگنی ہے انشا ءاللہ آپ کی مشکل آسان ہوجائے گی

Comments are closed.