پسند کی شادی کرنے کیلئے والدین کو راضی کرنے کا عمل
یہ وظیفہ ان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے ہے جو ایک دوسرے سے سچی محبت کرتے ہیں اور آپس میں شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے والدین نہیں مان رہے تو وہ لوگ یہ وظیفہ کریں۔جب آپ نے یہ عمل کرنا ہے تو اللہ پاک سے سچے دل سے دعا کرنی ہے انشاءاللہ
اللہ پاک آپ کی دعا ضرور قبول کریں گے۔اس عمل کے ساتھ ساتھ پانچ وقت کی نماز ادا کریں اور قرآن پاک کی تلاوت کریں ۔یہ وظیفہ آپ نے نماز تہجد کے بعد کرنا ہے یا نماز فجر پڑھنے کے بعد وہیں بیٹھ کر یہ وظیفہ کرنا ہے لیکن ایک وقت مقرر کر لیں کہ یا تو فجر کی نماز کے بعد کریںیا تہجد کے بعد کریں۔
وظیفہ ایسے کرنا ہے اول آخر33،33 بار درود پاک پڑھنا ہے اس کے بعد 313مرتبہ یہ کلمات پڑھنے ہیں کلمات یہ ہیں یا ستار العیوب یا مسبب اللا سباب ایاک نعبد و ایاک نستعین یا حی یا قیوم برحمتک استغیث یہ عمل کرتے رہیں انشاءاللہ آپ کے والدین آپ کی پسند کی شادی کے لیے راضی ہو جائیں گے ۔